Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

پاکستان میں پہلی مرتبہ جنرل ہسپتال میں سٹروک سنٹر قائم جدید اینجیو گرافی مشین کی تنصیب شروع، بروقت علاج سے مریض کو فالج سے بچایا جا سکے گا۔ پروفیسر اسرار

January 10th, 2010 by awais · No Comments;  

لاہور۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے 9.5کڑوڑروپے کی خصوصی گرانٹ سے لاہور جنرل ہسپتال میں دماغ کی اینجیوگرافی کرنے والی مشین پہنچ چکی ہے جسکی تنصیب ایک ماہ میں مکمل کر لی جائے گی ۔ یہ بات پرنسپل پی جی ایم آئی /ایل جی ایچ  پرفیسر ڈاکٹر اسرار احمد اور ایم ایس ڈا کٹر اقبال کاظمی نے بتائی۔  انہوں نے کہاکہ برین اینجیوگرافی مشین نیورو ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں نصب کی جا ئے گی جس سے دماغ ، خراب مغزاور خون کی شریانوں کا علاج بغیر آپریشن ممکن ہو سکے گا اور بروقت علاج سے مریض کو فالج سے بچایا جا سکے گا ۔پرفیسر اسرار احمد نے مزید کہاکہ اس مقصد کیلئے ہسپتال میںسٹروک سنٹرقا ئم کیا جا رہا ہے اور یہ مشین  پورے ملک میں سرکاری شعبہ میں اپنی نوعیت کی منفرد سہولت ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعلی پنجاب نے لاہورجنرل ہسپتال کو سینٹر آف ایکسیلنس ادارابنانے پر خصوصی توجہ دی ہے جس سے مریضوںکی مشکلات کا ازالہ ہو گیا ہے

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.