اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس خلیل الرحمان رمدے مدت ملازمت پوری ہونے پر آج ریٹائر ہو گئے۔جسٹس خلیل الرحمان رمدے13جنوری 1945 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور، گورڈن کالج راولپنڈی اور پنجاب یونیورسٹی لا کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔خلیل الرحمان رمدے اپنے تعلیمی کیریئر میں ایک شعلہ بیان مقرر اور کالج و یونیورسٹی کے میگزینز کے ایڈیٹر بھی رہے۔1969 میں لاہور میں وکیل کی حیثیت سے اپنے پروفیشنل کیرئیر کا آغاز کیا۔ انہیں1971میں ہائی کورٹ اور1976 سپریم کورٹ کیلئے وکالت نامہ ملا، جسٹس رمدے کو اپریل 976 میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کئے گئے ، 1984 میں انہیں ایڈیشنل ایڈووکیٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی اور مارچ 1984 میں ایڈووکیٹ جنرل بنا دیا گیا۔ جسٹس رمدے1988میں لاہور ہائیکورٹ کے جج بنے جبکہ جنوری 2002میں انہیں سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔ وہ ان ججوں میں شامل ہیں جنہیں وکلا کی کامیاب تحریک کے بعد سترہ مارچ 2009 کو بحال کیا گیا۔ جسٹس رمدے کے بھائی چوہدری محمد فاروق پاکستان کی تاریخ کے اہم اٹارنی جنرل رہے ہیں۔ان کے ایک دوسرے بھائی چوہدری اسد الرحمان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوتے رہے ہیں۔ جسٹس رمدے کی ریٹائرمنٹ کے بعد رواں برس 9 فروری کو سپریم کورٹ کے جسٹس سردار رضا محمد خان، 4 مئی کو جسٹس چوہدری اعجاز احمد اور21 نومبر کوجسٹس رحمت حسین جعفری بھی ریٹائر ہو جائیں گے
اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں





0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
You must log in to post a comment.