Urdu News-Online Urdu Newspaper

The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

کراچی ‘ لیاری آپریشن کے خلاف رہائشیوں کا احتجاج ‘ پیپلز پارٹی و رحمن ملک کے خلاف شدید نعرے بازی

January 11th, 2010 by awais · No Comments;  

کراچی۔ لیاری کے مختلف علاقوں میں جاری پولیس اور رینجرز کے مشترکہ سرچ آپریشن کے خلاف لیاری کے سینکڑوں افراد نے ڈگری کالج کے باہر احتجاج کیا اور پیپلز پارٹی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی جو وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک اور دیگر حکومتی عہدیداروں کے خلاف نعرے بازی کر رہی تھی۔ مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کردیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گھر وں میں بے گناہ افرادکو حراست میں لیا ہے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لیاری میں آپریشن کو فوری بند کیاجائے اوربے گناہ افراد کو رہاکرکے اصل ملزمان کوگرفتارکیا جائے۔ دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاررائی کی جائے گی اوراس سلسلے میں کسی قسم کا کوئی بھی دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پاک کالونی اور لیاری سمیت کراچی کے مختلف علاقوں کے ہنگامی دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ لیاری کو جلد جرائم پیشہ افراد سے پاک کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گینگ وار نہ لسانی فسادات کی سازش ہے اور نہ ہی سیاسی بلکہ یہ چند جرائم پیشہ افراد کے مفاد کی جنگ ہے جس میں سب سے زیادہ نقصان عام شہریوں کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جاسکتا اور ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر رینجرز کے اعلیٰ حکام وفاقی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔ اپنے دورے میں رحمن ملک نے مقامی افراد سے ملاقات بھی کی اور ان سے امن وامان کی صورتحال کے متعلق معلومات بھی حاصل کیں

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو