بل مسلم لیگ ( ن ) کے رکن اسمبلی خرم دستگیر خان نے پیش کیا ، متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا
ملک میں بلیک واٹر کا کوئی وجود نہیں ، ڈائنوکور کو اجازت پرویز مشرف کے دور میں د ی گئی تھی ، وزیر داخلہ
ڈرون پاکستان سے لوڈ نہیں ہو رہے ، افغانستان سے اڑتے ہیں ، امریکا سے حملوں پر متعدد بار احتجاج کیا جا چکا ہے
ملک کو کمزور کر نے کے لیے کراچی کے حالات خراب کئے جا رہے ہیں ، لیاری میں گینگز لوگوں کو اٹھا رہے ہیں
امن کمیٹی کے نام پر بھتہ وصول کیا جارہا ہے ، ایم کیو ایم نے بھی اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے ، رحمان ملک کا اظہار خیال
اسلام آباد ۔قومی اسمبلی میں منگل کو ملک میں غیر ملکی سیکورٹی ایجنسیوں کے آپریشن کو باضابطہ کرنے کا بل پیش کر دیا گیا ہے بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہاکہ ملک میں بلیک واٹر کا وجود نہیںہے ۔ ڈائنو کور کو کام کرنے کی اجازت پرویز مشرف کے دور میں دی گئی تھی ۔ آج ایوان میں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رکن انجینئر خرم دستگیر خان نے غیر ملکی سیکورٹی ایجنسیوں کے آپریشن کو باضابطہ کرنے کا بل پیش کیا ۔ محرک نے کہا کہ کوئی قانون نہ ہونے کی وجہ سے 17 عراقیوں کے قتل میں ملوث بلیک واٹر کی انتظامیہ کو امریکی عدالت نے رہا کردیا ۔ محرک نے مزید کہا کہ ملک بھر میں بلیک واٹر کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں ملک کے کئی حصوں میں سیاہ گاڑیوں میں امریکی دندناتے پھر رہے ہیں کوئی قانون نہ ہونے کی وجہ سے ان امریکیوں کو نہیں پکڑا جاسکتا ۔ ملکی شہری ہراساں ہیں۔ پاکستان پر حملے کرنے والے ڈرون کو بلیک واٹر لوڈکرتی ہے ۔ یہ کراچی میں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہے اور شہریوں کو اغواء میںملوث ہے ۔ بل کے تحت ملک میں عیر ملکی سیکورٹی ایجنسیوں کے آپریشن کو باضابطہ بنایا جائے گا اور تمام تفصیلات وزارت داخلہ کے پاس ہو ںگی ۔کسی سفارت کار جو مشکوک سرگرمیوں کی رعایت حاصل نہیں ہو گی ۔ یہ بل ملک اور قوم کو بچانے کا بل ہے ہم نہیں چاہتے کہ پشاور میں عراق کی طرح کا کوئی واقعہ ہو وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہاکہ بل کی تو کوئی مخالفت نہیں کرے گا ۔ الزامات لگائے گئے ہیں ۔ انہوںنے ایک بار پھر واضح کیا کہ ملک میں بلیک واٹر کا وجود نہیں ہے ۔ ہزاروں میرینز کی آمد کے بارے میں میڈیا رپورٹس کے حوالے سے تحقیقات کی گئیں ۔ اسلام آباد میں گھر گھر سروے کیا گیا ۔ اسلام آباد میں امریکا نے 412 گھرکرائے پر حاصل کر رکھے ہیں۔ ان میں 289 سفارت کار مقیم ہیں ۔ 3 غیر ملکی سیکورٹی رجسٹرڈ ہیں ۔ ڈائنو کار امریکی فوج کے لیے کام کر رہی ہے۔ 2003 ء میں پروز مشرف کے دورمیں اس ایجنسی کو افعانستان میں امریکی فوج کی لاجسٹک معاونت کے لیے این او سی جاری کیاگیا تھا ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈرون پاکستان سے لوڈ نہیں ہو رہے ہیں یہ افغانستان سے اڑتے ہیں ۔ امریکا سے ڈرون حملوں پر متعدد بار احتجاج کیا جا چکا ہے ۔ ہم خود مختار ملک ہیں ۔ اپنی خود مختاری پر کسی صورت حرف نہیں آنے دیں گے۔ سوات ، وزیرستان میں ہماری افواج نے آپریشن کئے کسی اور کی معاونت حاصل نہیں کی گئی تھی ۔انہوںنے کہا کہ ملک کو کمزور کرنے کے لیے کراچی کے حالات خراب کئے جارہے ہیں ۔ محرم الحرام کے دوران کراچی جیں 4 دھماکے ہوئے ۔ سیمنٹ کے بلاک میں رکھے گئے بم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنایا گیا ۔ کسی فقیر، بزرگ اور قوم کی دعاتھی کہ بلدیہ کالونی میں ایک مکان میں دھماکہ خیز مواد خود پھٹ گیا ۔ کراچی خوفناک تباہی سے بچ گیا ۔ سانحہ کراچی نہ لسانی ، نہ فرقہ وارانہ نہ سیاسی تھی بلکہ اس میں جرائم پیشہ عناصر ملوث تھے لیاری میں گینگسٹر لوگوں کو اٹھا رہے ہیں ۔ کراچی میں امن کمیٹی کے نام پر بھتہ وصول کیا جا رہا ہے ایم کیو ایم نے بھی امن کمیٹی سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے بل کی مخالفت نہیں کی ۔ ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی نے بل کو ایوان کی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیاہے
اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں





0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
You must log in to post a comment.