Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

ملک میں سوائن فلو کی وباء پھیل سکتی ہے ‘ احتیاطی تدابیراختیار کئے جائیں ‘ وزیر صحت کا انتباہ

January 12th, 2010 by awais · No Comments;  

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر صحت مخدوم شہباب الدین نے شہریوں اور صحت کے مراکز کو خبردار کیا ہے کہ ملک میں سوائن فلو کی وباء پھیل سکتی ہے ۔ احتیاط سے کام لیا جائے ۔ اب تک سوائن فلو سے 14 اموات ہو چکی ہیں ۔ ڈبلیو ایچ او سے ویکسیئن کے حصول میں تاخیر ہو گئی ہے ۔ ایک ہفتہ کے بعد ویکسیئن ملے گی ۔ منگل کو قومی اسمبلی میں توجہ مبذول کرانے کے نوٹس پر پالیسی بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ملک میں سوائن فلو کے 828 کیسز کی نشاندہی ہوئی تھی ۔ 219 مریضوں کے خون کے نتائج مثبت نکلے 14 اموات ہوئیں ۔ بیشتر مریض تندرست ہو رہے ہیں انہوں نے صحت کے مراکز کو خبردار کیا ہے کہ سوائن فلو کی وباء پھیل سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں بھی شعور بیدار کیا جا رہا ہے ۔ ڈاکٹرز کو ٹریننگ دی گئی ہے ۔ ڈبلیو ایچ او نے 10 جنوری تک ویکسین فراہم کرنا تھی اس میں تاخیر ہو گئی ہے ایک ہفتہ میں یہ ویکسین ملے گی ۔ ڈبلیو ایچ او ملک کی 10 فیصد آبادی کے لئے ویکسین دے گی ۔ سوائن فلو کے مرض کے حوالے سے تمام انٹرنیشنل ہوائی اڈوں پر سکینر لگا دیئے گئے ہیں

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.