اسلام آباد ۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2010ء کے داخلے6۔ فروری 2010ء سے ملک کے طول و عرض میں اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں ایک ساتھ شروع ہو جائیں گے۔ اندرون ملک میٹرک سے پی ایچ ڈی تک جبکہ بیرون ملک میٹرک، انٹر میڈیٹ اور بی اے سطح کے تعلیمی پروگراموں میں داخلے جاری کئے جائیں گے۔ ملک بھر اور اندرون ملک نئے سمسٹر بہار 2010ء میں پیش کئے جانے والے تمام تعلیمی پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس 6۔ فروری 2010ء سے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 8-میں واقع علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ملک کے چھتیس(36) مختلف شہروں میں قائم یونیورسٹی کے تمام علاقائی کیمپس / دفاتر اور ایک سو سولہ (116) رابطہ دفاتر سے حاصل کئے جا سکیں گے۔ 6۔ فروری 2010ء سے شروع ہونے والے سمسٹر بہار 2010ء میں تعلیم کے چار مختلف شعبوں میں اور شماریات میں ایم فل کی بنیاد پر اور ایم ایس/ایم فل لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے ہوں گے۔ جب کہ ایم ایس /ایم فل سطح پر اُردو، معاشیات، پاکستانی زبانیں و ادب اور معاشیات میں داخلے جاری کئے جائیں گے۔ اِسی طرح ایم ایس (آنرز) سطح پر لائیو سٹاک مینجمنٹ، ایگریکلچرل ایکسٹینشن اور رورل ڈویلپمنٹ پروگراموں، ایم ایس کمپیوٹر سائنس، ایم ایس سی ابلاغ عامہ، انوائرمینٹل ڈایزئن، ریاضی، سوشیالوجی ، فزکس، شماریات اور کیمسٹری پروگراموں میں داخلے ہوں گے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2010ء میں چار سالہ ڈگری پروگراموں بی ایس مائیکرو بیالوجی اور کیمسٹری، ایم بی اے (بینکنگ اینڈ فنانس)،ایم بی اے (آئی ٹی)، ایم بی اے( مارکیٹنگ مینجمنٹ و ہیومن ریسورس، فنانس مینجمنٹ بذریعہ فاصلاتی نظام تعلیم) اور کامن ویلتھ آف لر ننگ ایم بی اے /ایم پی اے(ایگزیکٹو) پروگراموں میں بھی داخلے شروع کئے جارہے ہیں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نئے سمسٹر میں ایم اے سطح پر فاصلاتی، غیر رسمی اور جاریہ تعلیم، ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ ( ای پی ایم) تعلیم اساتذہ، سپیشل ایجوکیشن، تدریس انگریزی بطور غیر ملک زبان(TEFL)، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسزپروگراموں، ایم ایڈ، چار مختلف شعبوں انوائرنمنٹل ڈیزائن ، ایجوکیشنل پلاننگ(ای پی ایم) ابلاغ عامہ، تدریس انگریزی بطور غیر ملکی زبان(TEFL) ، کمپیوٹر سائنس(آن لائن) یوتھ اِن ڈویلپمنٹ ورک میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ نئے سمسٹر میں بیچلر سطح کے پروگراموں (آرٹس/سائنس) کے شعبوں میں بی ایس ( سی ایس) فاؤنڈیشن پروگرام، بی کام، ماس کمیونیکیشن، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس، بی اے اور بی بی اے پروگراموں میں بھی داخلے شروع کئے جا رہے ہیں جبکہ تدریس اساتذہ پروگراموں میں اے ٹی ٹی سی (عریبک ٹیچرز ٹریننگ کورس) اور سی ٹی میں داخلے ہوں گے ، اِسی طرح انٹرمیڈیٹ سطح پر ایف اے، آئی کام، ایف ایس سی (پری انجنےئرنگ /پری میڈیکل اور فیملی اینڈ کمیونٹی ہیلتھ) پروگراموں، میٹرک، درس نظامی، چھ ماہ دورانیے کے چار مختلف سرٹیفکیٹ کورسسز، اور چھ ماہ دوارنیے ہی کے تیرہ(13) عدد ٹیکنیکل اور زرعی کورسسز، دس مختلف ٹیکنیکل شعبوں میں اوپن ٹیک پروگرام ، پانچ شعبوں میں شارٹ ٹرم تعلیمی پروگراموں اور بی ای (ٹیلی کام) پروگرام میں بھی داخلے شروع کئے جا رہے ہیں۔
Recent News
- مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اسلام کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے‘ خطبہ حج
- مکہ المکرمہ ، خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کردیا گیا
- عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ‘‘ ڈومور‘‘ کا مطالبہ نہ کرے
- جسٹس اعجاز چودھری لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس نامزد
- پرویز مشرف نے میرظفراللہ جمالی کی طرف سے لگائے الزامات کی سختی سے تردید کر دی