اسلام آباد ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے جماعت اسلامی کے لاپتہ ہو نے والے افراد کا از خود نوٹس لے لیا عدالت عظمی کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے جماعت اسلامی کے حساس اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہو نے والے افراد کے بارے میں نائب امیر جماعت پنجاب میاں محمد اسلم کی طرف سے دی گئی درخواست پر از خود نوٹس لیا چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد پولیس کلیم امام کو ہدایت کی ہے کہ اگر ان افراد کو قانون سے ماورا گرفتار کیا گیا ہے تو انہیں بازیاب کرا کے سیشن جج اسلام آباد کے سامنے پیش کیا جائے اور ان کے بیانات ریکارڈ کر ائے جائیں واضح رہے کہ نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں محمد اسلم نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ جماعت اسلامی کے دو عہدیدار اور ایک عہدیدار کے ایک بیٹے کو اغواء کر لیا گیا ہے میاں اسلم نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا تھا کہ حساس ادارے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو اٹھا کر لے گئے ہیں میاں اسلم کا کہنا تھا کہ انہوں نے آئی جی اسلام آباد اور ڈائریکٹر کرائسس منیجمنٹ سے مغویان کے بارے میں معلومات حاصل کر نے کے لئے رابطہ کیا تو انہوں نے اس حوالے سے لا علمی کا اظہار کیا ہے جس پر آج چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس کلیم امام کو ہدایت کی ہے کہ ان لاپتہ افراد کو فوری طور پر بر آمد کیا جائے اور اگر انہیں ماورائے قانون گرفتار کیا گیا ہے تو انہیں سیشن جج اسلام آباد کے سامنے پیش کر کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں
اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں





0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
You must log in to post a comment.