Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

بلوچستان کے لا پتہ افراد کی جلد بازیابی کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ، وزیر اعظم گیلانی کی رحمان ملک کو ہدایت

January 14th, 2010 by awais · No Comments;  

آغاز حقوق بلوچستان پر عملدآمد یقینی بنانے کیلئے صوبائی وزراء سے مل بیٹھ کر اجلاس میں باہم مشاورت کے ساتھ معاملات طے کئے جائیں
وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات ، اسلم رئیسانی کا لا پتہ افراد کی عدم بازیابی پر تحفظات کا اظہار
اسلام آباد ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے وزیر داخلہ رحمان ملک کو ہدایات کی کہ بلوچستان کے لا پتہ افراد کی جلد بازیابی کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔ آغاز حقوق بلوچستان پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے صوبائی وزراء سے مل بیٹھ کر اجلاس میں باہمی مشاورت کے ساتھ معاملات طے کئے جائیں ۔ وزیر اعظم گیلانی نے یہ ہدایات جمعرات کو وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی جانب سے ملاقات میں بلوچستان کے لا پتہ افراد کی عدم بازیابی پر تحفظات کے اظہار کے بعد جاری کیں ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں بلوچستان کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو بتایا گیا کہ آغاز حقوق بلوچستان کے اعلان کے بعد لا پتہ افراد تیزی سے بازیاب نہیں ہو رہے ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے لا پتہ افراد کی بازیابی کے عمل میں سست روی سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کو ہدایت جاری کی ہے کہ بلوچستان کے صوبائی وزراء جن میں آزاد ارکین کے پارلیمانی لیڈر سردار اسلم بزنجو ، پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر میر صادق عمرانی ، صوبائی وزیر خزانہ میر عاصم گیلو اور صوبائی وزیر معدنیات عبد الرحمان مینگل وزیر داخلہ کے ساتھ بیٹھ کے اجلاس میں مشاورت کریں۔ وزیر اعظم نے یہ ہدایت بھی کی کہ لا پتہ افراد کی جلد بازیابی کو یقینی بنایا جائے

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.