لوٹ مار میں ملوث 30ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں جن سے سامان اور اسلحہ بھی برآمد ہو
وفاقی وزیر داخلہ کا قومی اسمبلی میں خطاب
اسلام آباد۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ کراچی میں یوم عاشورہ کے موقع پر ہونے والی دہشت گردی میں لشکر جھنگوی ملوث ہے لوٹ مار میں ملوث 30ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں جن سے سامان او راسلحہ بھی برآمد ہوا ہے آخری دہشت گرد کی ہلاکت تک کارروائی کی جارہی ہے القاعدہ اور کالعدم تنظیمیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ دس محرم کو بولٹن مارکیٹ میں دہشت گردی کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا آتشزدگی ہوئی دکانوں کو لوٹا گیا انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران کراچی میں بم دھماکوں کے تین واقعات ہوئے ان میں ملوث افراد ابھی گرفتار ہوئے ہیں سانحہ کراچی میں لشکر جھنگوی ملوث ہے القاعدہ تحریک طالبان ، جیش محمد ، لشکر جھنگوی پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ دس محرم الحرام کو ماتمی جلوس میں دھماکے کے بعد آتشزدگی اور لوٹ مار میں جرائم پیشہ عناصر ملوث ہیں تیس نوجوانوں کو گرفتار کیاگیا متاثرین کیلئے وزیراعظم نے ساڑھے تین ارب ، امریکی سفیر نے ایک ارب سندھ حکومت نے پانچ سو ملین روپے دئیے ہیں انہوں نے کہاکہ سانحہ کی تحقیقات کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی گئی ہے جلد ہی ایوان میں پیش کر دی جائے گی انہوں نے کہاکہ لیاری میں دو گھروں میں ریڈ کیا گیا تھا لیاری میں کوئی آپریشن نہیں کیاگیا تھا اس حوالے سے پروپیگنڈہ کیا گیا تھا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی کراچی میں دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے ان کے خلاف کارروائی ہو گی انہوں نے کہاکہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے سد باب کیلئے مشترکہ کوششوں کا آغاز ہو چکا ہے وفاقی حکومت اپنا تعاون جاری رکھے گی ملک بھر میں قیام امن میں مخلص ہیں حکومتی رٹ کی بحالی کیلئے سوات اور وزیرستان میں ہماری جدوجہد سب کے سامنے ہے آخری دہشت گرد کی ہلاکت تک کارروائی جاری رہے گی ۔
اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں





0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
You must log in to post a comment.