Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

وزیرستان میں ڈرون حملے ‘ مدرسہ اور گھر پر 4 میزائل داغے گئے ‘ 15 افراد ہلاک اور 7 زخمی ‘ حکیم اللہ محسود کے مارے جانے کی متضاد اطلاعات

January 14th, 2010 by awais · No Comments;  

ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کے مارے جانے کی متضاد اطلاعات
حکیم اللہ محسود زندہ اور سلامت ہیں‘طالبان زرائع کی ہلاکت کی تر دید
وانا ۔شمالی و جنوبی وزیرستان ایجنسی کے سرحدی علاقے شکتوئی میں مدرسہ اور ایک گھر پر امریکی ڈرون طیارے کے چار میزائل حملوں میں15 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی زرائع نے دعوی کیا ہے کہ ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ طالبان زرائع نے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی تر دید کی ہے اور کہا ہے کو زندہ اور سلامت ہیں۔’’ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے‘‘ کے مطابق مقامی پولیٹیکل حکام نے بتایا کہ یہ حملہ شکتوئی کے علاقے میں کیا گیا۔پولیٹیکل حکام کے مطابق حملے کے دوران ڈرون طیاروں نے چار میزائل فائر کیے جس سے یعقوب نامی شخص کا گھر اور اس سے ملحقہ مدرسہ تباہ ہوگیا۔ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان مقامی طالبان ہیں۔دریں اثناء غیر ملکی خبر رساں کے مطابق مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کی صبح جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں بیت اللہ محسود اپنے کئی ساتھیوں سمیت مارا گیا ہے ۔ تاہم فوری طور پر سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ۔ البتہ تحریک طالبان پاکستان نے اس خبر کی تردید کی ہے ۔ خیال رہے کہ چند ہفتے قبل خوست میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے مرکز پر خودکش حملے کے بعد پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں میں تیزی آئی ہے۔ان میں سے زیادہ ڈرون حملے سراج الدین حقانی کے زیر اثر علاقوں پر کیے گئے ہیں۔ حقانی نیٹ ورک پر امریکہ کا الزام ہے کہ وہ سرحد پار افغانستان میں اتحادی افواج پر حملوں میں ملوث ہے۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.