اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق اٹارنی جنرل جسٹس ( ر ) ملک عبد القیوم کی طرف سے این آر او کے خلاف عدالت عظمیٰ کے 16 دسمبر کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی ۔ جمعہ کے روز سابق اٹارنی جنرل کی طرف سے این آر او کے خلاف عدالت عظمیٰ کے فیصلے دائر کی گئی تھی جس میں انہوںنے فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا کی تھی جس پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی درخواست کے ساتھ اصل دستاویزات منسلک کی جائیں ۔ عدالت نے اعتراضات لگانے کے بعد درخواست واپس کر دی ہے۔ واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے این آو ار کو کالعدم دئیے جانے کے فیصلے میں حکومت کو ہدایت کی تھی کہ ملک قیوم نے سوئس عدالتوں میں صدر آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات ختم کرانے کے لیے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے خط لکھا تھا اس لیے ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ عدالت کے اس حکم کے خلاف سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم نے نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے اعتراضات لگا کر واپس کر دیا ہے ۔
اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں





1 response so far ↓
1 صدرآصف علی زرداری نے سوئس مقدمات کھولنے کے لیے اٹارنی جنرل اور وزارت قانون کو گرین سگنل دے دیا // Feb 20, 2010 at 8:15 am
[...] سے گریز کر کے نااہل ہو چکے ہیں ‘ اکرم شیخ ایڈووکیٹسپریم کورٹ نے ملک قیوم کی این آر او فیصلہ پر نظر ثانی کی …این آر او کے فیصلے پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا۔چیف جسٹس [...]
Leave a Comment