گذشتہ 60سا ل کے دوران بھارت اور پاکستان غیر ضروری طور پر’’اسلحے کی ریس‘‘میںلگے ہوئے ہیں
اس سال پاکستان میں چینی سرمایہ کاری 15۔ارب ڈالرتک پہنچ جائے گی۔قائد مسلم لیگ (ن)
بیجنگ۔سابق وزیر اعظم پاکستان اور قائد مسلم لیگ (ن )محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مالی اشتراک سے آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھارتی تنقید بلا جواز ہے۔ میاں نواز شریف جو عوامی جمہوریہ چین کے دورے پر ہیں ،نے آج ’’چائینہ ڈیلی ‘‘میں شائع ہونے والے اپنے بیان میںبھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو چین کے تعاون سے آزاد کشمیر میں ترقیاتی کام جاری رکھنے کا پورا حق حاصل ہے اورکوئی طاقت کشمیری عوام کو ترقی کرنے کے حق سے محروم نہیں کرسکتی۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین طویل عرصے سے حل طلب تنازعات کومنصفانہ طورپر حل کرنے کی ضرورت ہے اورہم عوامی جمہوریہ چین کے شکرگزار ہیںکہ چینی قیادت نے اس معاملے میںہمیشہ پاکستان کے مؤقف کی بھرپور حمایت کی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ چین ہمارا سب سے زیادہ قابل اعتماد دوست ہے ۔پاک چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پرپوری اتری ہے اور یہ سدا بہار دوستی آنے والے دنوں میںمضبوط ترہوگی۔میاں نواز شریف نے کہا کہ گذشتہ 60سا ل کے دوران بھارت اور پاکستان غیر ضروری طور پر’’اسلحے کی ریس‘‘میںلگے ہوئے ہیں ۔اسلحہ کے انبار جمع کرنے پر دونوں پڑوسی ممالک اربوں ڈالرخرچ کرچکے ہیں۔یہی رقم عوام کی فلاح وبہبود پرخرچ ہونا چاہئے تھی۔یا درہے کہ کونسل آن فارن ریلیشنز کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کے120ترقیاتی پراجیکٹس میں10ہزار کے قریب چینی ورکرزکام کررہے ہیں اورہیوی انجنئیرنگ ،پاورجنریشن،کان کنی اورٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوںمیں2سال پہلے تک چینی سرمایہ کاری کا حجم4۔ارب ڈالر تھا اور توقع کی جارہی ہے کہ اس سال پاکستان میں چینی سرمایہ کاری 15۔ارب ڈالرتک پہنچ جائے گی۔



0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment