Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

اقوام متحدہ پاکستان کے لئے تجارتی مواقع بڑھانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرے

January 15th, 2010 by awais · No Comments;  

صدر کراچی ایوان صنعت وتجارت عبدالمجید حاجی محمد

کراچی۔ صدر کراچی ایوان صنعت وتجارت عبدالمجید حاجی محمد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ پاکستان کے لئے تجارتی مواقع بڑھانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرے جبکہ خطہ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بطور فرنٹ لائن اسٹیٹ خدمات کو سراہا جائے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اقوام متحدہ کے پروکیورمنٹ ڈویژن میں پاکستانی کمپنیوں کی شمولیت کے لئے ایوان کے اراکین کے لئے منعقدہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیشن کا مقصد پاکستان کے لئے تجارتی مواقع بڑھانا تھا ۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ڈویژن پول بیڈ بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالمجید نے کہا کہ ابھرتی ہوئی معیشت ، ترقی پذیر قوم اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میںمضبوط اتحادی ہونے کی حیثیت سے پاکستان خصوصی بین الاقوامی مدد کا مستحق ہے تاکہ ملک میںتجارتی وکاروباری سرگرمیوں کو فروغ مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بطوراتحادی پاکستان کوملنے والی امداد معمولی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان سے کی جانے والی مختلف نوعیت کی خریداریوں کے اعدادوشمار بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس پاکستان سے 63لاکھ ڈالر کی خریداریاں ہوئیںجو اقوام متحدہ کے لئے 2ارب ڈالر کی مجموعی خریداریوں کا عشاریہ 20فیصد ہے۔اس موقع پر ایوان کی چیئرمین ایکسپورٹ سب کمیٹی آغا شہاب احمد خان نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی خریداریوں کے لئے مختص بجٹ کا 50فیصد 6انتہائی ترقی یافتہ ممالک جبکہ بقیہ 50فیصد 75ترقی پذیر ممالک میں خرچ کرتا ہے جو ناانصافی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی برآمدی مصنوعات کی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالی۔مہمان خصوصی پال بیڈ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی پروکیورمنٹ ڈویژن میں پاکستان سے 23کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں انہوں نے پاکستانی کمپنیوں کو رجسٹریشن کی دعوت دی اوربتایا کہ 2008ء میں اقوام متحدہ کے لئے پروکیورمنٹ کا ہدف13ارب رکھا گیا تھا جواب بڑھاکر 20ارب کردیا گیا ہے جبکہ پاکستانی کمپنیاں سپلائرز کے لئے مطلوبہ اور معیاری سامان فراہم کرکے اپنے حصص میں اضافہ کرسکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ساز وسامان کے زمرے میں اقوام متحدہ کو غذا،ادویات، ذرائع نقل وحمل، آئی ٹی سازوسامان، تعمیراتی سازوسامان اورآلات وغیرہ جبکہ خدمات کے شعبہ میں سیکورٹی گارڈز،انجینئرز، مشاورت کار اور دیگر خدمات درکار ہوتیں ہیں۔اس موقع پر انہوں نے ایوان کی کوششوں کی بھی تعریف کی جس کا مقصد اقوام متحدہ کے پروکیورمنٹ سیشن میں پاکستانی کمپنیوں کے کردارکوبڑھانا تھا۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.