اسلام آباد۔وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کو در پیش اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔دہشت گردی بڑا چیلنج تھی لیکن مسلح افواج اس کے خاتمے کے لئے اہم کر دار ادا کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں انڈونیشیاء کے سفیر اشک لائکوسینا سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تجارت،معیشت،سیاحت اور دفاع کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ انڈونیشیاء کے سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کو ملائیشیاء کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخر ہے اور دونوں ممالک ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے کام آئے ہیں ان تعلقات کو باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔چوہدری احمد مختار نے دہشت گردی کے خلاف کوششوں اور آئی ڈی پیز کی بحالی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور کہاکہ پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے بین الاقوامی برادری متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور ترقی کی کوششوں میں پاکستان سے تعاون کرے انڈونیشن سفیر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور حاصل کی گئی کامیابیوں پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہاکہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں پاکستان سے بھرپور تعاون کرے گا انہوں نے مزید کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع سمیت دیگر اہم شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں انہوں نے وزیر دفاع کو انڈونیشیا کے دورے کی دعوت بھی دی ۔
اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں





0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
You must log in to post a comment.