Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

وفاقی حکومت نے این آر او کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کر دی

January 16th, 2010 by awais · No Comments;  

چیئرمین اور ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نے بھی اپنے تبادلے کے حکم پر نظرثانی کی درخواست جمع کرا دی
اسلام آباد ۔ این آر او کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سیکرٹری قانون کی جانب سے باضابطہ طور پر ایڈووکیٹ آن ریکارڈ راجہ عبدالغفور خط موصول ہوا ۔ جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وفاقی حکومت کی جانب سے این آر او کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کر دیں ۔ جس پر این آر او کے فیصلے پر حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ دوسری جانب چیئرمین نیب اور ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب کی جانب سے بھی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے ۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے عدالت سے کوئی حقائق نہیں چھپائے ۔ اس لئے عدالت کی جانب سے ان کی تبدیلی سے متعلق حکم پر نظرثانی کی جائے

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.