Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

حکیم اﷲ محسود اور ولی الرحمن سمیت سب دہشت گردوں کا انجام عبرتناک ہو گا۔ ۔ ۔ رحمن ملک

January 17th, 2010 by awais · No Comments;  

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے دہشت گردوں کے لئے پاکستان میں اب کوئی جگہ نہیں،حکیم اللہ محسود اور ولی رحمن سمیت سب کا انجام عبرتناک اور بھیانک ہوگا۔ اتوار کو وزارت داخلہ سے جاری بیان میں رحمان ملک نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی اسلام دشمنی قوم پر عیاں ہو چکی ہے ،وہ ہتھیار پھینک کر توبہ کرلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کے فاٹا سے بھاگ کر ملک کے دوسرے علاقوں میں پناہ لینے کی اطلاعات ہیں جس پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادورں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام نئے کرائے داروں کو مکانات دینے سے پہلے مکمل چھان بین کر لیں اور اپنے ارد گرد مشتبہ زخمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو بھی اسپتالوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ وزیر داخلہ نے خیبر اور درہ آدم خیل میں کامیاب آپریشن پر آئی جی، ایف سی اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.