Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

سرگودھا، جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پانچویں امریکی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش، سماعت 2 فروری تک ملتوی

January 18th, 2010 by awais · No Comments;  

سرگودھا۔ پولیس نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور جہادی تنظیموں سے رابطوں کے الزامات میںگرفتار پانچ امریکی باشندوں کا جوڈیشنل ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں گذشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت 2فروری تک ملتوی کرتے ہوئے گرفتار افراد کا میڈیکل کروا کر اس کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان، افغانستان سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے اور جہادی تنظیموں کی معاونت سمیت دیگر الزامات میں ملوث پانچ امریکی باشندوں عمرفاروق،وقار حسن خان،امان حسن یاسر،احمد عبداللہ اور رامی زم ز م کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی سرگودھا کی خصوصی عدالت کے جج نذیر انور کے روبرو پیش کیا ۔عدالت نے مقدمہ کی سماعت 2فروری تک ملتوی کر دی ۔اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔پولیس نے انویسٹی گیشن مکمل ہونے کے بعد مرتب کیا گیا 251صفحات پر مشتمل چالان عدالت کے پبلک پراسیکیورٹر ندیم اکرم چیمہ سپرد کیا ،جو چھان بین کے بعد آئندہ تاریخ پیشی پر سماعت کیلئے پیش کرینگے۔گرفتار پانچوں امریکی شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات 11-I-11-Fاور 11-Vاور فارن ایکٹ کے تحت تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج ہے۔پولیس کے مطابق کسی اتحادی ملک کے خلاف جنگ کا اعلان کرنے کی دفعات 125اور 126تعزیرات پاکستان ایزاد کرنے کیلئے سمری محکمہ داخلہ کو بھجوائی گئی ہے۔جس کی منظوری کے بعد یہ جرم بھی امریکی باشندوں کے خلاف درج مقدمہ میں عائد کر دیئے جائینگے۔امریکی باشندوں نے عدالت کو بتایا کہ پولیس ان پر تشدد کر رہی ہے ۔جس پر عدالت نے پولیس کوہدایت کی کہ ان امریکیوں کا میڈیکل کروایا جائے جس کی رپورٹ سے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔ ملزمان نے عدالت سے کہا کہ وہ بے گناہ ہیں انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔ خدا کی عدالت سب سے بڑی ہے انصاف ملے گا،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اپنے اہل خانہ سے بات کرنا چاہتے ہیں ،عدالت نے ملزمان کو اس سلسلہ میں اپنے سفارت خانے سے رجوع کا کہا۔امریکی باشندوں نے اپنے وکیل امیر خان روکھڑی کا وکالت نامہ عدالت سے منسوخ کروا دیا اور عدالت کو بتایا کہ خالد خواجہ ان کے وکیل ہو نگے

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.