Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

انسانی حقوق کی خصوصی کمیٹی نے بلیک واٹر کی سرگرمیوں کی تحقیقات کیلئے اعلی حکام کو طلب کرلیا

January 19th, 2010 by awais · No Comments;  

کل کے اجلاس میں خارجہ ،دفاع ، داخلہ سمیت چاروں صوبوں کے پولیس سربراہان اور سی آئی ڈی و سپیشل برانچ کے سربراہان کی طلبی
پہلا موقع ہے کہ سویلین خفیہ ایجنسیوں کو بھی مطلوبہ معلومات کے ساتھ بلایا گیا ہے
اسلام آباد ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ملک بھر میں بلیک واٹر کی سرگرمیوں کے بارے میں مزید تحقیقات کے لیے خارجہ ، دفاع ، داخلہ کے اعلی حکام سمیت اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے پولیس سربراہان ، سی آئی ڈی اور سپیشل برانچ کے افسران کو آج ( بدھ کو ) کمیٹی میں طلب کرلیا ۔ متعلقہ اداروں سے غیر ملکی سیکورٹی ایجنسیوں کے بارے میں تازہ صورت حال سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ممتاز راہنما مخدوم جاوید ہاشمی کی سربراہی قائم خصوصی کمیٹی اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق بلیک واٹر ا ور اس کی سرگرمیوں کی تحقیقات کے لیے قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل ( بدھ کو ) کمیٹی کے کنوینئر مخدوم جاوید ہاشمی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا حساس امور کے حوالے سے بریفنگ کے پیش نظر کمیٹی کا اجلاس ان کیمرہ ہو گا۔ کمیٹی کی غیر ملکی سیکورٹی ایجنسیوں کے حوالے سے سابقہ سفارشات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ کمیٹی نے اجلاس میں خارجہ، دفاع ، داخلہ ، انسانی حقوق کے بارے وزارتوں کے وفاقی سیکرٹریز اسلام آبا د اور چاروں صوبوںکے انسپکٹرز جنرل آف پولیس صوبوں میں سی آئی ڈی اور سپیشل برانچ کے اعلی افسران کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ سنٹر سہالہ اسلام آباد کو بھی متعلقہ معلومات کے ساتھ کمیٹی میںطلب کیا گیا ہے۔ اس بارے میں نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔ نوٹس میں متعلقہ حکام پر واضح کیا گیاہے کہ وہ مطلوبہ معلومات کے ساتھ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں۔ اس ضمن میں کوئی معذرت قابل قبول نہیں ہوگی۔ پہلا موقع ہے کہ کمیٹی نے چاروں صوبوں کے سی آئی ڈی اور سپیشل برانچ کے اعلی حکام کو بھی کمیٹی میں بلایا ہے ۔ ۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.