Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

ڈاکٹر قدیر کی نقل و حرکت محدود ہونی چاہیے ‘ لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

January 19th, 2010 by awais · 1 Comment;  

لاہور ۔ وفاقی حکومت نے ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو انٹرویو دینے سے روکنے کے لیے اور ان کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے ۔ وفاقی حکومت کی درخواست پر جج لاہور ہائی کورٹ جسٹس اعجاز احمد چوہدری نے ڈاکٹر عبد القدیر خان سے 25جنوری کو جواب طلب کر لیا ہے ۔ وفاقی حکومت نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹر عبد القدیر مختلف اخبارات میں انٹرویو ز دے رہے ہیں اور مضامین بھی لکھ رہے ہیں جس میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں اہم اور حساس معلومات دی گئی ہیں۔ یہ معاملہ پاکستان کی سیکورٹی اور دفاع کے لیے اہم ہے اس لیے اس کی تحقیقات کی جانی چاہیے ۔ درخواست میںاستدعا کی گئی ہے کہ سیکورٹی کلیئرنس کے بغیر کسی کو ڈاکٹر عبدالقدیر سے ملنے کی اجازت نہ دی جائے

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

1 response so far ↓

Leave a Comment

Englishاردو