Urdu News-Online Urdu Newspaper

The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

بھٹو خاندان کی طرح لیڈر بننے والے ان کی طرح مرنا بھی سیکھیں ۔ آصف زرداری

January 19th, 2010 by awais · No Comments;  

٭۔ ۔ ۔ میری خواہش ہے کہ ذوالفقار اور بے نظیر کی طرح شہادت حاصل کروں ، کفن پر بھی پیپلز پارٹی کا جھنڈا ہو
٭۔ ۔ ۔ جس طرح دہشت گردوں کو سوات سے بھگایا ہے ان سے وزیر ستان کو بھی بچائیں گے اور آنے والی نسلوں تک پاکستان کا لوہا منوائیں گے۔ صدر مملکت کا وسیلہ حق کی قرعہ اندازی تقریب سے خطاب
لاہور۔ صدر مملکت و پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے ہم نے عہدہ لڑ کرلیا ہے ، لڑاور مرکر عوام کی خدمت بھی کریں گے ۔ پاکستان ی خدمت کا دوسرا نام بھٹو ازم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی طرح لیڈر بننا چاہتا ہے تو ان کی طرح مرنا بھی سیکھے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج گورنر ہاؤس میں وسیلہ حق کی قرعہ اندازی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ جب کوئی ذوالفقار علی بھٹو شہید یا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی کوئی مخالفت کرتا ہے تو ہمارے دل میں درد ہونے لگتا ہے یہی بھٹو ازم کا جذبہ ہے یہی وہ سوچ ہے جس کے ذریعے ہم پھاڑوں اور بڑی بڑی طاقتوں سے ٹکرا جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان اس لئے کیا تھا کہ انہیں یقین تھا کہ آنے والے وقت میں بھی ان کے لاکھوں پروانے ان کی سوچ کو آگے بڑھاتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں محترمہ کی سوچ کو تو نہ سمجھ سکا لیکن وہ مجھے سمجھاتی ہیں کہ آصف تم میرے بیٹوں، بیٹیوں اور بچوں کے مستقبل کے ضامن ہو۔ ان کا خیال رکھنا اسی سوچ کو لے کر میں نے وسیلہ حق پروگرام بنایا جسے وزیر اعظم اور دوسرے لوگ آگے بڑھا رہے ہیں ۔ یہ جنگ غریب کے حقوق کی جنگ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی عوامی سیاست دیکھنا چاہتا ہے تو بھٹو خاندان سے عاجزی سیکھے ، کوئی لیڈر بننا چاہتا ہے تو ان کی طرح جیل جانا اور مرنا بھی سیکھے ۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو اپنے نام کی طرح پاکستان کو بے نظیر بنتا دیکھنا چاہتیک تھیں اور میں ان کی سوچ کا ضامن ہوں جسے آگے بڑھا رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میری بھی خواہش ہے کہ میں بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی طرح شہادت حاصل کروں اور کفن پر بھی پیپلز پارٹی کا جھنڈا ہو ۔ میں بھی اس قابل ہو جاؤں کہ میری قبر پر بھی بھٹو کے نعرے لگیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹائمز اور نیوز ویک نے لکھا ہے کہ پاکستان بہت مشکل ملک ہے لیکن ہم نے یہ عہدہ لڑ کر لیا ہے اور لڑ اور مرکر عوام اور ملک کی خدمت کریں گے ۔ انہو ںنے بغیر کسی کا نام لئے حاضرین سے کہا کہ ان سے مت گھبراؤ جب تک بھٹو کے سپاہی میرے ساتھ ہیں میں ان کا مقابلہ کرتا رہوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح دہشت گردوں کو سوات سے بھگایا ہے ان سے وزیر ستان کو بھی بچائیں گے اور آنے والی نسلوں تک پاکستان کا لوہا منوائیں گے

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو