راولپنڈی ۔ این آر او کے متعلق سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد راولپنڈی کی احتساب عدالت نے زیرسماعت ریفرنس واپس لیے جانے کی تمام درخواستیں مستردکرکے ملزمان کو سمن جاری کردئے ہیں۔تفصیلی فیصلے کے مطابق تمام مقدمات5 اکتوبر 2007ء سے پہلے کی پوزیشن پر بحال تصورہوں گے۔ ملزمان کی بریت کے فیصلے بھی کالعدم تصور ہونگے ۔این آراو کے تفصیلی فیصلے آنے کے بعد نیب کی جانب سے جن مقدمات میں ملزمان کو بری کیاگیا۔ ان مقدما ت کی تفصیل بھی احتساب عدالتوں کو مہیا کرنے کیلئے فہرستیں تیار کی جارہی ہیں ۔ جن ریفرنسز کو واپس لئے جانے کی درخواستیں نیب نے دائر کی تھیں ۔ ان میں بیشتر مقدمات صدر آصف زرداری سے متعلق ہیں۔



1 response so far ↓
1 Urdunewspaper News » Blog Archive » سپریم کورٹ نے پی سی او ججز کی طرف سے 31 جولائی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواستوں کا تفصیلی جاری کر دیا // Jan 25, 2010 at 9:07 am
[...] فلموں پر پابندی عائد کرے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹاین آر او تفصیلی فیصلہ ‘ زیرسماعت ریفرنس واپس لینے کی د…حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کی پابند ہے ‘ [...]
Leave a Comment