Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

این آر او ختم ہونے کے بعد صدر زرداری کی اہلیت کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ جسٹس سعید الزمان صدیقی

January 20th, 2010 by awais · 1 Comment;  

اسلام آباد۔ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس (ریٹائرڈ) سعید الزمان صدیقی نے کہا ہے کہ این آر او ختم ہونے کے بعد صدر زرداری کی اہلیت کو آئین کے آرٹیکل62 اور 63 کے تحت چیلنج کیا جا سکتا ہے ۔ انہیں اب کوئی آئینی استثنائحاصل نہیں آرٹیکل 248 کے تحت صدر کو عدالت میں بلایا نہیں جا سکتا ۔ ان کے خلاف مقدمہ چل سکتا ہے اگر عدالت ریونیو میں فیصلہ برقرار رکھتی ہے تو حکومت کے پاس فیصلے پر عمل درآمد کے سوا کوئی آپشن نہیں تمام ادارے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں کیا سعید الزمان صدیقی نے کہاکہ این آر او پر حکومت کی جانب سے عملدرآمد نہ کرنے پر عدالت تعاون نہ کرنے والے اداروں کو توہین عدالت کانوٹس بھیج سکتی ہے یا خود کمشنر بھی مقرر کر سکتی ہے جو عدالتی احکامات پر عمل کروا کر رپورٹ عدالت میں پیش کرے گا۔انھوں نے کہا کہ عدالت سوئس کیسز کے بارے میں حکومت کو واضح طور پر حکم دے چکی ہے اب ان احکامات پر عمل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انھوں نے کہا کہ صدر کو این آر او کے تحت تحفظ ختم ہو چکا ہے ۔ اب آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ان کی اہلیت کو دوبارہ چیلنج کیا جا سکتا ہے ۔ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت صدر کے خلاف فوجداری مقدمہ درج نہیں ہو سکتا ۔ دوسرے مقدمات درج ہو سکتے ہیں اور یہ مقدمات عدالتوں میں چل بھی سکتے ہیں لیکن عدالت صدر کو عدالت میں بلا نہیں سکتی اور اگر صدر اپنے عہدے سے ہٹ جاتا ہے تو عدالت انہیں عدالت میں طلب بھی کر سکتی ہے اور ان کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 119 کے تحت تمام اداروں پر ضروری ہے کہ وہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل کریں۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

1 response so far ↓

  • 1 صدرآصف علی زرداری نے سوئس مقدمات کھولنے کے لیے اٹارنی جنرل اور وزارت قانون کو گرین سگنل دے دیا // Feb 20, 2010 at 8:21 am

    [...] Saturday, February 20, 2010, 9:05 اسلام آباد۔صدرآصف علی زرداری نے سوئس مقدمات کھولنے کے لیے اٹارنی جنرل اور وزارت قانون کو گرین سگنل دے دیا ہے ۔ کیسز کے بارے میں سوئٹزر لینڈ کی حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے پیر کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ حکومت نے عدلیہ کے ساتھ معاملات حل ہونے کے بعد اپنی سیاسی حکمت عملی تبدیلی کر لی ہے ۔ ایک نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں صدر آصف علی زرداری نے اپنے خلاف سوئس مقدمات کھولنے کے لیے اٹارنی جنرل اور وزارت قانون کو گرین سگنل دے دیا ہے ۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکامات تسلیم کرنے اور مستقبل میں محاذ آرائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کو صدر کو آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت حاصل استثنیٰ سے آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں کئی رہنماؤں نے ججز سے متعلق صدر کو دی گئی ایڈوائس کو غلط قرار دیتے ہوئیے کہا کہ ایسے مشوروں سے حکومت کی پوزیشن کمزور ہو ئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ تمام اہم فیصلے کور کمیٹی کے پلیٹ فارم سے کیے جائیں گے۔ وفاقی حکومت نے صدر زرداری اور ملک قیوم کے خلاف کاروائی سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کیا تو ہم کروائیں گے۔ رانا ثناء اللہوزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ‘ زرداری کے خلاف مقدمات کھولنے سے گریز کر کے نااہل ہو چکے ہیں ‘ اکرم شیخ ایڈووکیٹسپریم کورٹ نے ملک قیوم کی این آر او فیصلہ پر نظر ثانی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دیاین آر او کے فیصلے پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدریاین آر او ختم ہونے کے بعد صدر زرداری کی اہلیت کو آئین کے … [...]

You must log in to post a comment.