Urdu News-Online Urdu Newspaper

The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

تحریک حرمت رسول کی اپیل پرگستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف آج لاہور سمیت ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا

January 22nd, 2010 by awais · No Comments;  

لاہور‘ تحریک حرمت رسول کی اپیل پرگستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف آج لاہور سمیت ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا ،مساجدکے باہر پرامن مظاہرے،ہزاروں افراد کی شرکت، خطبات جمعہ میں مذمتی قرار دادیں پاس کی گئیں، لاہور میں بڑے مظاہرے جامع مسجد کبریٰ نیو سمن آباد، جامع مسجد شیرانوالہ گیٹ اور مین بائی پاس مانگامنڈی میں ہوئے ناروے ، ڈنمارک اور سوئٹزرلینڈ کے خلاف سخت نعرے بازی، بعض مقامات پر ناروے اور ڈنمارک کے پرچم بھی جلائے گئے ،مظاہرین کا ناروے کے سفیر کوملک بدرکرنے کا مطالبہ، کل اتوار کو مسجد شہداء مال روڈ پر بڑے جلسئہ کا اعلان حرمت رسول ایکشن کمیٹی کے زیرانتظام لاہور کی چھ ہزار سے زائد مساجد میں علماء کرام نے تحفظ حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر خطابات کئے اور سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرنے پر زوردیتے ہوئے خاکے شائع کرنے والے ممالک کے خلاف مذمتی قراردادیں پاس کی گئیں اس موقع پر لوگوں میں شدید جوش وجذبہ دیکھنے میں آیا توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کے دوران گستاخان رسول کے خلاف جنگ تحریک حرمت رسول کے سنگ، سبیلنا سبلینا الجہاد الجہاد اورحرمت رسول پرجان بھی قربان ہے کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے امیرجماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسرحافظ محمدسعید نے جامع مسجدالقادسیہ چوبرجی میں تحفظ حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالہ سے ہزاروں افراد کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے دین اسلام پر عمل پیرا نہ ہونے کی وجہ سے ناروے اور ڈنمارک جیسے ملکوں کو گستاخانہ خاکے شائع کرنے کی جرات ہوئی گستاخان رسول کو بزور بازو نہ روکا گیا تووہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخیاں کرتے رہیں گے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پرمسلم حکمرانوں کی خاموشی اللہ کے عذاب کودعوت دینے کے مترداف ہے توہین رسالت کے واقعات پرمجرمانہ خاموشی کامظاہرہ کرنے والے حکمران وسیاستدان اپنے ایمان کی فکریں انہوں نے کہا کہ حکمران خوفزدہ ہیں کہ اس مسئلہ پرغیرت وحمیت کامظاہرہ کیا تو واشنگٹن کوکیا جواب دیں گے وہ اللہ کوراضی کرنے کی بجائے امریکہ ویورپ کے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت کاتحفظ ہرمسلمان کے ایمان کاحصہ ہے مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کوکسی صورت برداشت نہیں کرسکتا مسلمان تحفظ حرمت رسول کی تحریک کے حوالہ سے جلسوں،سیمینارز اورمظاہروں میں بھرپورانداز میں شریک ہوکر غیرت ایمانی کاثبوت دیںحافظ محمدسعید نے کہا کہ کفار کی طرف سے توہین آمیز واقعات سے دنیا بھر میں اسلام کی مقبولیت اورزیادہ بڑھ گئی یورپی ممالک میںلوگ قرآن اورسیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کامطالعہ کرکے بڑی تیزی سے مسلمان ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ صلیب کی قوت بکھررہی ہے جلد ان شاء اللہ مسلمان پوری دنیا میں قوت بن کرابھریں گے۔ تحریک حرمت رسول کے زیر انتظام لاہور میں بڑے مظاہرے جامع مسجد کبریٰ نیو سمن آباد، جامع مسجد شیرانوالہ گیٹ اور مین بائی پاس مانگا منڈی میں ہوئے مظاہروں کے شرکاء کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی احتجاجی مظاہروں کی قیادت تحریک حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پاکستان کے رہنماؤں مولٰنا عبدالرؤف فاروقی، مولٰنا عاصم مخدوم، مولٰنا قدرت اللہ عارف و دیگر نے کی مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر بھی اٹھا رکھے تھے جن پر تحفظ حرمت رسول کے حوالہ سے خصوصی تحریریں درج تھیں شرکاء نے سبیلنا سبیلنا الجہاد الجہاد، حرمت رسول پر جان بھی قربان ہے اور گستاخان رسول کے خلاف جنگ تحریک حرمت رسول کے سنگ کے نعرے لگائے گئے تحریک حرمت رسول کے رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخان رسول کے لئے اسلام میں معافی کی کوئی گنجائش نہیں ہے مسلمان متحد و بیدار ہو کر اسلام و مسلمانوں کے دفاع کا فریضہ سرانجام دیں تنظیم اسلامی پاکستان کے امیر مولٰنا حافظ محمد عاکف سعید نے جامع مسجد دارالسلام باغ جناح میں خطبہ جمعہ کے دوران کہا کہ عالم اسلام گستاخانہ خاکوں کے خلاف زوردار احتجاجی آواز بلند کرے اور توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے ملکوں کے ساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کئے جائیںمسلم امہ کو متحد ہو کر گستاخان رسول کو منہ توڑ جواب دینا چاہئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت سبھی مسلم ملکوں میں اللہ کے دین کو نافذ کیا جائے ورنہ دشمنان اسلام بار بار اس طرح کی مذموم حرکتیں کرتے رہیں گے۔ تحریک حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پاکستان کے کنوینئر مولٰنا امیر حمزہ نے کہا کہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت ان شاء اللہ کافر قوتوں کو بہت مہنگی پڑے گی تحریک حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ملک بھر میں بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے کل اتوار کو مسجد شہداء مال روڈ پر تحریک حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے زیر انتظام بڑا جلسئہ عام ہوگا جس میں دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین خطابات کریں گے انہوں نے کہا کہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور سوئٹزرلینڈ میں مساجد کے میناروں پر پابندی کے خلاف مسلم حکمرانوں کی جانب سے مضبوط ردعمل سامنے نہ آناافسوسناک ہے۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل قاری زوار بہادر نے نماز جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مسلم حکومتیں مغرب کی اسلام دشمنی کے خلاف بھرپور آواز بلند نہیں کریں گی عوام کا احتجاج مؤثر نہیں ہو سکتا گستاخان رسول کی سزا واجب القتل ہے اس مسئلہ پر کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی حکومت پاکستان کو 18 کروڑ مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں علماء و دینی جماعتوں کے قائدین مسلمانوں کومتحد وبیدار کرنے کافریضہ سرانجام دیں ۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولٰنا محمد امجدخاں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے مسئلہ پر سعودی عرب اورحکومت پاکستان کوقائدانہ کردار ادا کرنا چاہئے اورعالمی سطح پریہ قانون پاس کروانا چاہئے کہ تمام انبیاء کی شان اقدس میں گستاخی جرم ہے مسلم ممالک کے حکمران ناروے کے سفیروں کو ملک بدر کریں اور اپنے سفیروں کو باہر نکالیں توہین آمیز خاکوں کاشائع ہونا مسلمانوں کی غیرت کوکھلا چیلنج ہے ماضی میں مسلم حکمران جراتمندانہ کردار ادا کرتے تو آج ناروے کویہ جرات نہ ہوتی انہوں نے کہا کہ حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کاتحفظ ہرمسلمان کے ایمان کاحصہ ہے تحریک حرمت رسول کے مرکزی رہنما قاری محمد یعقوب شیخ نے نماز جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناروے جیسے ممالک تعصب کی بنیاد پر گستاخانہ خاکے شائع کر ہے ہیں یہ اسلام و مسلمانوں سے حسد اور بغض کا نتیجہ ہے ناروے کے گستاخ اخبار کی ایڈیٹر کا یہ کہنا کہ اب مسلمان احتجاج نہیں کریں گے مسلمانوں کے لئے کھلا چیلنج ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت کے تحفظ کے لئے ہر شخص کو کردار ادا کرنا چاہئے یہ مسلمانوں کے لئے بھی امتحان ہے گستاخ ملکوں کے معاشی بائیکاٹ کی طرح ان کے کلچر اور ثقافت کا بھی بائیکاٹ کیا جائے انہوں نے کہا کہ صلیب اور ہلال کے معرکہ میں صلیب کو شکست اور ہلال کو ہمیشہ فتح ہوئی ہے مساجد کے میناروں پر بھی ہلال ہوتا ہے اور یہ مسلمانوں کے اسلامی شعائر کی علامت ہے اس لئے سوئیٹزر لینڈ کی طرف سے مساجد کے میناروں پر پابندی لگائی گئی ہے ۔جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولٰنا سیف الدین سیف نے جامع مسجد رضوان غالب مارکیٹ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ ناروے کے سفیر کوناپسندیدہ شخصیت قرار دے کرملک سے نکال باہر کیاجائے مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے اس مسئلہ پرکوئی کمپرومائز نہیں کیاجاسکتا انہوں نے کہا کہ اہل صلیب دنیا میں تیزی سے پھیلتے ہوئے اسلام کا راستہ روکنے کے لئے منفی ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں امت مسلمہ کو متحد ہونا ہو گا ۔مجلس احرار کے مرکزی رہنما مولٰنا محمدیوسف احرار نے کہا کہ تحفظ حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے قربانی پیش کرنا ہرمسلمان اپنے ایمان کاحصہ سمجھتاہے شیعہ پولیٹیکل پارٹی کے چیئرمین علامہ سید نوبہارشاہ نے کہا کہ گستاخان رسول کوکیفرکردار تک پہنچانامسلمانوں کے فرائض میں شامل ہے دینی جماعتوں کوبھی متحد ہوکرا احتجاج کرنا چاہئے تاکہ دنیا کو ایک مضبوط اورواضح پیغام دیاجاسکے متحدہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل اور خطیب آسٹریلیا مسجد مولٰنا ملک عبدالرؤفنے کہا کہ پوری مسلم دنیا تحریک حرمت رسول میں کردار ادا کرے گستاخان رسول کو کیفرکردار تک پہنچائے جانے تک مسلمان کسی صورت چین سے نہیں بیٹھیں گے تحریک منہاج القرآن کے نائب امیرمولٰنا علی غضنفر کراروی نے کہا کہ مذہبی وسیاسی جماعتوں کومتحد ہوکر گستاخانہ خاکوں اورقرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے سوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں حکمرانوں نے اپنی دولت محفوظ کررکھی ہے اس لئے وہ میناروں پر پابندی کے مسئلہ کے حوالہ سے آواز نہیں اٹھارہے خاکوں کے مسئلہ پربھی ان سے کوئی جراتمندانہ کردار ادا کرنے کی کوئی توقع نہیں ہے جمعیت علماء پاکستان کے رہنماؤں مولٰناحافظ نصیر احمد نورانی نے المرکز الاسلامی مین والٹن روڈ، مولٰنا شبیر حسین فریدی نے جامع مسجد اللہ والی پیر کالونی والٹن، مولٰنا حافظ محمد اکبر نے جامع مدینہ کاہنہ نو لاہور، ڈاکٹر فیض احمد چشتی مکہ کالونی گلبرگ اور قاری منظور احمد جماعتی نے جامع مسجد رحمد شالامار باغ میں نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کیا اور سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفظ سے کسی صورت پیچھے نہیں رہنا چاہئے دریں اثناء لاہور کی طرح چاروں صوبوں و آزاد کشمیر کے مختلف شہروں مظفر آباد، میر پور، کوٹلی و دیگر شہروں اسی طرح سرحد، بلوچستان اور سندھ کے شہروں، قصبوں اور علاقوں میں بھی نماز جمعہ کے دوران احتجاج کیا گیامذمتی قراردادیں پاس کی گئیں اور گستاخان رسول کے محاسبہ تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو