طاقت کے استعمال کی باتیں کر کے ہمیںمرغوب کرنے کی کوشش نہ کریں
اسلام آباد۔ترجمان دفتر خارجہ عبد الباسط نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ غیر سنجیدہ بیان بازی سے گریز کریں اور مثبت رویہ اپنائیں طاقت کے استعمال کی باتیں کر کے ہمیں مرغوب کرنے کی کوشش نہ کریں ہم ایٹمی قوت ہیں اور اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں وہ بھارتی وزیر خارجہ کے اس بیان پررد عمل ظاہر کر رہے تھے جس میں انھوں نے کہا کہ ہے کہ اگر پاکستانی سر زمین سے بھارت پر ممبئی طرزکا حملہ ہوا تو بھر پور قوت کے ساتھ کارروائی کی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کابیان ان کی اپنی سوچ ہے جہاں تک دہشت گردی کا تعلق ہے تو پاکستان کا شروع سے ہی بڑا مثبت رویہ رہا ہے کیونکہ ہم خود دہشت گردی کا شکار ہیں دنیا کا کوئی بھی ملک پاکستان سے زیادہ دہشت گردی ختم کرنے کے لیے کوششیں نہیں کر رہا ۔ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان بڑا غیر سنجیدہ ہے ۔پاکستان پر معاملے میں تعاون کا خواہاں ہے مگر بدقسمتی سے بھارت ایسا نہیں کر رہا اس کی مثال پاک بھارت جامع مذاکرات کا تعطل ہے جس کا فائدہ وہی فورسز اٹھا رہی ہیں جو نہیں چاہتی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر ہوں ہم یہی کہیں گے کہ بھارت کو ہٹ دھرمی کی پالیسی کو چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ بلیم گیم سے مسائل حل نہیں ہوتے خطے کے مسائل اسی وقت حل ہو سکتے ہیں جب بھارت بھی پاکستان کی طرح سنجیدگی کے ساتھ ان مسائل کو حل کرنے کی کوششیں کرے۔ عبد الباسط نے کہا کہ دونوں ممالک ایٹمی قوت کے حامل ہیں ایسی صورت حال میں جنگ کے متعلق سوچنا خود کشی کرنے کے مترداف ہے ہم ایسی کوئی سوچ نہیں رکھتے تاہم واضح کرتے ہیں کہ پاکستان اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور اپنی کم سے کم اپنی صلاحیت کو ہر قیمت پر برقرار رکھیں گے ۔ پاکستان نہیں چاہنا کہ دونوں ممالک کے درمیان گشیدگی ہو امن کے قیام کے لیے دونوں ممالک کی طرف سے کوشش ہونی چاہیے ہم نے تو ہمیشہ دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے اور کوشش کی ہے کہ بھارت کے ساتھ تمام مسائل بات چیت سے حل ہوں۔
اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں





0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment