جمہوری و سیاسی نظام کے استحکام کیلئے حکومت کاہر قسم کی محاذ آرائی سے بچنے کا فیصلہ
حکومتی اکابرین کو اتحادی جماعتوں کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی ، حکمران اتحاد میں قریبی رابطوں پر اتفاق
اسلام آباد۔صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے درمیان جمعہ کو اسلام آباد میں اہم ملاقات میں جمہوری و سیاسی نظام کے استحکام کیلئے ہر قسم کی محاذ آرائی سے بچنے پر اتفاق کیاگیاہے جبکہ حکومتی اتحادی جماعتوں نے بھی اسی قسم کا عزم کیا ہے اور این آر او پر عدالتی تفصیلی فیصلے کے نتیجہ میں پیدا شدہ صورتحال کے حوالے سے حکومتی اکابرین کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکمران اتحاد میں شامل اکابرین کے درمیان قریبی رابطے رکھنے پر اتفاق کیاگیا ہے صدر وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا یہ ملاقات ایوان صدر میں ہوئی اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملک میں محاذ آرائی کی فضا قائم نہیں ہونے دی جائے گی جمہوری وسیاسی قوتیں ذمہد ارانہ رویوں کا اظہار کریں گی ۔ ادھر سپریم کورٹ کے این آر او پر تفصیلی فیصلے کے بعد پیدا شدہ صورتحال میں حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی اتحادی جماعتوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی یہعزم جمعہ کو ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیاگیا جس میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی عوامی نیشنل پارٹی کے چیئرمین اسفند یار ولی ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار فاٹا کے منیر خان اورکزئی اور دیگر وزراء سید خورشید شاہ ، ڈاکٹر بابر اعوان بھی شریک ہوئے تاہم جمعیت علماء اسلام (ف) نے اجلاس میں شرکت نہیں کی اجلاس کا بنیادی مقصد سپریم کورٹ کے این آر او پر تفصیلی فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کرنا تھا اجلاس میں قانونی اور سیاسی حوالوں سے مختلف امور زیر بحث آئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے عدالتی فیصلے کے بارے میں آئینی و قانونی ماہرین سے کی جانے والی مشاورت سے آگاہ کیا ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے حکمران اتحاد کے درمیان قریبی رابطے رکھنے پر بھی ا تفاق کیاگیا ہے۔صدر نے حکمران اتحاد کو نئی صورتحال کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔
اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں





0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
You must log in to post a comment.