Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

رحمان ملک نے ایک بار پھربلیک واٹر کی موجودگی کی تردید کر دی

January 23rd, 2010 by awais · No Comments;  

دہشت گردی کے الزام میں ایف سی کے اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے
ہمارے ریکارڈ کے مطابق ملک میں بلیک واٹر موجود نہیں
وفاقی وزیر داخلہ کا سیکورٹی سکینرز کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت
اسلام آباد ‘ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے پاکستان میں بلیک واٹر کی موجودگی کے حوالے سے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کے بیان کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بلیک واٹر کا کوئی وجود نہیں ہے امریکہ میں پاکستانیوں کی سکریننگ توہین آمیز ہے اس بارے امریکہ کو نظر ثانی کر نا چاہیے دہشت گردی واقعات میں ملوث ہو نے کے الزام پر ایف سی کے اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے اسلام آباد کے بعد راولپنڈی کے لئے بھی 2 سیکورٹی سکینرز منگوائیں گے وہ ہفتہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں اسلام آباد میں چین سے منگوائے گئے سیکورٹی سکینرز کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اس تقریب میں وزارت داخلہ، اسلام آباد پولیس کے اعلی حکام کے علاوہ دیگر سیکورٹی اداروں کے افسران بھی موجود تھے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی قربانیاں دی ہیں جبکہ پاک فوج سمیت سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف کاروائیوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر کر نے کے لئے عوام کا تعاون بہت ضروری یہ اور شر پسند اور مشکوک عناصر کے بارے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں انہوں نے کہا کہ چین سے منگوائے گئے دو سیکورٹی سکینرز اسلام آباد کے داخلی راستوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کے لئے استعمال کئے جائیں گے جبکہ دو مزید سیکورٹی سکینرز راولپنڈی کے لئے بھی جلد منگوائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بلیک واٹر کا کوئی وجود نہیں ہے اور امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس بھی کوئی بیان نہیں دیا ہے جبکہ اس حوالے سے امریکی سفیر نے بھی تردید کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے ریکارڈ کے مطابق ملک کے اندر بلیک واٹر کا کوئی اہلکار نہیں ہے پاکستانیوں کی امریکہ میں سکریننگ توہین آمیز ہے امریکہ اس بارے نظر ثانی کرے انہو ںنے کہا کہ دہشت گردی کے الزام میں ایف سی کے چند اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر الزام لگایا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ہو نے والے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ ملوث ہے جبکہ بھارت نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس سمیت دیگر واقعات کے لئے مذہبی انتہا پسندوں کو کرائے پر حاصل کیا تھا جن کے بارے پاکستان کے پاس ثبوت موجود ہیں ادھر ذرائع نے بتایا ہے کہ چین سکینرز سے پچیس سال کے آسان قرضے پرمنگوائے گئے دوسکینرز نے وفاقی دارلحکومت کی اہم شاہراؤں پراپناکام شروع کردیا ہے ان سکینرزکے حوالے سے مزیدبتایاگیاہے کہ یہ چھوٹی گاڑی کوپندرہ سے بیس سکینڈمیں جبکہ بڑے ٹریلرکوتیس سکینڈمیں سکین کردیتے ہیں اورجس گاڑی میں باروداسلحہ یامنشیات ہوگی اس کی فوری نشاندہی کردے گاگزشتہ ماہ جب یہ سکینرزاسلام آبادپہنچے تھے تواس کے ساتھ منسلک دیگرآلات کی تنصیب کی اوراٹامک انرجی کمیشن کے ماہرین نے انسانی صحت کے حوالے سے اس کوباقاعدہ ٹیسٹ کیااورماہرین نے اسے استعمال کی اجازت دے دی ،ان سکینرزکے بارے میں مزیدیہ بھی معلوم ہواہے کہ جس گاڑی پرشک ہوگااس میں سوارافرادکوباہرنکال کرگاڑی کوسیکن کیاجائے گاکیونکہ اس کی سیکنرکی لہریں انسانی صحت کیلئے مضر بتا دیا ہے واضح رہے کہ حکومت نے چائناکے ساتھ اکیس سیکنرزکامعاہدہ کیاہے جس کیلئے چائنانے بیس سال کاآسان قرض بھی منظورکیاہے اورابتدائی طورپردوسکینرزاسلام آبادمنگوائے گئے ہیں ان سکینرزکواستعمال کرنے کیلئے اسلام آبادپولیس اوراٹامک انرجی کمیشن کے دس دس افرادچائناگئے جہاں پران افرادکوتربیت دیں گے اور یہ سیکنرزمخصوص گاڑی پرنصب ہیں آسانی سے کسی بھی جگہ لے جائے جاسکتے ہیں جبکہ نیشنل پولیس بیورہ کے حکام سیکنرزوالی گاڑیوںمیں پولیس کاوائرلیس نظام بھی نصب کرینگے جس کامقصدہنگامی طورپرسکینرزکی جہاں ضرورت محسوس ہووہاں یہ پولیس کی وائرلیس کال پرفوری طورپرپہنچ جائیں۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.