دہشت گردی کے خلاف جنگ صوبے ملک اور قوم کی بقاء کا مسئلہ ہے ، ہر صورت میں جیت کر دکھائیں گے
وزیر اعلیٰ سرحد کا مردان میںمیگا پراجیکٹس کے افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب
مردان‘ وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ صوبائی خود مختاری او ر صوبے کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے قوم جلد خوشخبری سنے گی ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ صوبے ملک اور قوم کی بقاء کا مسئلہ ہے ۔ اسے ہر صورت میں جیت کر دکھائیں گے ۔ صوبے میں تعمیر و ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ وہ ہفتے کے روز مردان میں میگا ترقیاتی پراجیکٹس کے افتتاح کے بعد سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ جلسے عام سے خطاب کر رہے تھے جس کی صدارت عوامی نیشنل پارٹی ضلع مردان کے سینئر نائب صدر انجینئر عباس خان نے کی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی ہمارے صوبے اور پختونوں کا ہی مسئلہ نہیں یہ پورے ملک اور دنیا کامسئلہ ہے ۔ پوری قوم اور دنیا کو اس جنگ میں ہمارا ساتھ دینا چاہیے ہم نے ا س جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے اور مزید بھی ادا کرنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ یہ ملک اور قوم اور ہماری آئندہ نسلوں کی بقاء کا مسئلہ ہے ہم دنیا پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس جنگ کو جیت کر دکھائیں گے کیونکہ پختون قوم نے ہارنا سیکھا ہی نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری حکموت نے این ایف سی ایوارڈ اور بجلی کے خالص منافع کی صورت میں صوبے کے لیے اربوں روپے کے اضافی وسائل حاصل کیے جس کو صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے میں توانائی کے وسائل کی ترقی پر خرچ کیے جائیںگے ۔امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ آئین ترامیم کے حوالے سے بھی قوم خوشخبری سنے گی ۔1973ء کے آئین کے مطابق صوبائی خود مختاری اور صوبے کے نام کی تبدیلی صوبے کے عوام کی خواہشات کے مطابق بہت جلد متوقع ہے ۔ کالا باغ ڈیم کا منصوبہ دفن ہو چکا۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے تین سو رہنماؤں اور کارکنوں نے جان کا نذرانہ پیش کی۔ ہم مزید قربانیاں بھی دیں گے مگر اپنے قوم اور آئندہ نسلوں کو وحشیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے ۔انھوں نے کہا کہ مردان صوبے کا دوسرا بڑا ضلع ہے مگر ماضی میں اسے بری طرح نظر انداز کیا گیا ۔ ہماری حکومت نے مردان میں میگا پراجیکٹس شروع کیے ہیں جن میں سڑکوں ، یونیورسٹیوں ، میڈیکل کالج اور درجنوں دیگر منصوبے شامل ہیں جن کی تکمیل سے یہاں کے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے ۔ انھوں نے کہا کہ بائیزی ایریگیشن سکیم پر ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے ایک ماہ کے اندر کام شروع ہو گا جبکہ بار ہوتی سے گڑھی کپورہ تا یار چن روڈ کے لئے پچاس کروڑ روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے ۔ مردان میں صوبے کے پہلے چلڈرن ہسپتال کی منظوری ہو چکی ہے جبکہ مردان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی از سر نو تعمیر کی تھی منظوری ہو چکی ہے اور یہاں چد منزلہ عمارت کی تعمیر کا کام جلد شروع ہو گا



1 response so far ↓
1 مسلم لیگ ن کی جانب سے آئینی ترامیم پر ڈیڈ لاک پیدا کر نے کو مسترد کر تے ہیں۔ ۔ ۔ آفتاب شیر پاؤ | GeoFun Online International News Network // Mar 27, 2010 at 6:08 am
[...] صوبائی خود مختاری او ر صوبے کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے… [...]
Leave a Comment