ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 18 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
ٹورنامنٹ کے بقیہ دو کوارٹر فائنل (کل ) اتوار کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا اور سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جائیں گے
آکلینڈ ‘ نیوزی لینڈ میں جاری انیس برس سے کم عمر کھلاڑیوں کے عالمی کرکٹ کپ میں پاکستان نے بھارت کو دو وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ہفتہ کو کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چودہ رن بنائے جبکہ پاکستان نے مقررہ ہدف آخری اوور میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ میچ کو تیئیس اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔لنکن میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارتی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی ابتدائی دو وکٹیں پہلے ہی اوور میں صرف تین کے مجموعی سکور پر گر گئی تھیں۔ تاہم اس موقع پر مندیپ اور ہرپیت سنگھ نے تیسری وکٹ کے لیے چالیس رنز بنا کر اپنی ٹیم کسی حد تک مشکلات سے نکالا۔تاہم بعد میں آنے والے بھارتی بلے باز قابلِ ذکر شراکت قائم کرنے میں ناکام رہے اور وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے۔ مندیپ سنگھ چالیس رنز کے ساتھ بھارت کے ٹاپ سکورر بھی رہے۔پاکستان کی جانب سے فیاض بٹ نے ستائیس رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔ فیاض کے علاوہ رضا حسن نے تین جبکہ سرمد بھٹی اور حماد اعظم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ایک سو پندرہ رنز کے ہدف کیت عاقب میں پاکستانی ٹیم کو بھی ابتداء میں ہی تیسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب دونوں اوپنرز گیارہ اور چوتھے نمبر پر کھیلنے کے لیے آنے والے عظیم گھمن سولہ کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ تاہم مڈل آرڈر میں احسن علی، رمیض عظیم اور حماد اعظم کی ذمہ دارانہ بلے بازی نے پاکستان کو فتح کے قریب لا کھڑا کیا۔میچ کے آخری اوور میں پاکستان کو جیتنے کے لیے چار رن درکار تھے جو کہ اس نے باآسانی اوور کی تیسری گیند پر حاصل کر لیے۔ بھارت کی جانب سے سندیپ سرما اور جے اندکت دو دو وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔ہفتہ کو ہی ایک دوسرے کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو اٹھارہ رن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو چھیاسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی تاہم انگلش ٹیم یہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور چونتیسویں اوور میں ایک سو اڑتالیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ٹورنامنٹ کے بقیہ دو کوارٹر فائنل اتوار کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا اور سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جائیں گے



0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment