Urdu News-Online Urdu Newspaper

The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

صہیونی فوجی ہیٹی زلزلے میں مرنے والوں کے اعضاء چوری کرنے لگے

January 25th, 2010 by awais · No Comments;  

برس اوبرنس‘ ہیٹی میں متاثرین زلزلہ کی بہبود کے لیے کام کرنے والے انسانی حقوق کے مندوب ٹی ویسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ہیٹی میں صہیونی فوج کی امدادی ٹیم جاں بحق ہونیوالے افراد کے اعضاء چوری کررہے ہیں۔کثیرالاشاعتی عبرانی اخبار”یدیعوت احرونوت” کی رپورٹ میں امریکی انسانی حقوق کے مندوب کی یو ٹیوب پرجاری ایک ویڈیو ٹیپ میں ان کے نام منسوب بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی ہیٹی میں زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے اعضا ء چوری کرکے امریکا سے فلسطین منتقل کررہے ہیں جہاںسے ان اعضا ء کو انسانی اعضا ء کے تاجروں کو فروخت کیا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ویسٹ کی طرف سے جاری وڈیو ٹیپ میں امدادی کاموں کی آڑ میں میتوں کے اعضاء کاٹتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ ٹی ویسٹ نے ویڈیو ٹیپ میں کہا ہے کہ اسے اسرائیلی فوج یا شہریوں سے کوئی شکایت نہیں اور نہ وہ اسرائیل سے نفرت کرتے ہیں بلکہ وہ صہیونیت کے اس رویے کے خلاف ہیں جس میں انسانی اعضا ت کی چوری جیسے گھناؤنے ہتھکنڈے اپنائے جاتے ہیں۔صہیونی فوج کے انسانی اعضا ء کی طوری میں ملوث ہونے کا واقعہ ایک ایسے وقت میں رونما ہوا ہے جبکہ دو ماہ قبل امریکی حکام نے ریاست نیو جرسی سے یہودی مذہبی پیشواؤں کو فلسطینی بچوں کے اعضا ء کی چوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا، جس کے بعد اسرائیلی شہریوںکے بارے میں پوری دنیا میں انسانی اعضا ء کی چوری میں ملوث ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے تھے۔ ہیٹی میں زلزلے میں مارے جانے والوں کے اعضاء کی چوری نیو جرسی کے بعد دوسرابڑا واقعہ ہے۔ تاہم اسرائیلی حکام کی جانب سے تاحال اس کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو