Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

صدرآصف علی زرداری کی اہلیت چیلنج :مولوی اقبال حیدرایڈووکیٹ کاریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا

January 25th, 2010 by awais · No Comments;  

اسلام آباد۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی اہلیت چیلنج کرنے سے متعلق مولوی اقبال حیدر ایڈووکیٹ کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہو گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدارتی انتخابات کے وقت این آر او کے وجہ سے اہلیت چیلنج نہیں کی جا سکتی تھی ۔ یہ درخواست مولوی اقبال حیدر کی طرف سے بذریعہ ڈاک الیکشن کمیشن کو بھجوائی گئی تھی جو پیر کو الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئی ہے اس درخواست موقف اختیار کیا گیا کہ این آر او کی وجہ سے جب صدارتی الیکشن ہو رہے تھے تو اس وقت چیلنج نہیں کیا جا اسکا لہٰذا اب صدر مملکت کی اہلیت کو چیلنج کیا جا رہا ہے ۔ انھوں نے اس میں تمام صدارتی امیدواروں جسٹس سعید الزمان ڈصدیقی ، مشاہد حسین سید اور آصف علی زرداری کو فریق بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اہلیت کے حوالے سے الیکشن کو الیکشن کمیشن اس پر غور کرے الیکشن کمشین کے حکام نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ درخواست انہیں موصول ہو چکی ہے اور اس درخواست کے آئینی او ر قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو