Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

ملک میں اپریل 2009ء سے آج تک دس ماہ کے عرصہ میں دہشت گردی کے کل 1780واقعات ہوئے 2072افراد شہید 6253 زخمی اور 80خود کش حملے ہوئے۔وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک

January 25th, 2010 by awais · No Comments;  

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ ملک میں اپریل 2009ء سے آج تک دس ماہ کے عرصہ میں دہشت گردی کے کل 1780واقعات ہوئے ہیں جن میں کل 2072افراد شہید 6253 زخمی ہوئے ان دس ماہ میں 80خود کش حملوں کے واقعات رونما ہو چکے ہیں متاثرہ خاندانوں کو معاوضوں کی ادائیگی صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے پیر کو خاتون رکن قومی اسمبلی شیریں ارشد خان کے سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے ایوان کو بتایا کہ اپریل 2009ء سے آج تک قانون نافذ کرنے والے ادارہپر284 حملے ہوئے اس دس ماہ کے عرصہ میں 164بم دھماکے 225دستی بم کے پھٹنے 435آئی ای ڈی دھماکے 145بارودی سرنگ کے دھماکے 32میزائل فائر ،369راکٹ حملے 46فرقہ وارانہ تشدد اور 80خود کش حملے کے واقعات ہوئے انہوں نے کہاکہ معاوضوں کی ادائیگی صوبائی معاملہ ہے۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.