Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں شامل نہ کر نے کی منطق سمجھ نہیں آئی۔ چدمبرم

January 25th, 2010 by awais · No Comments;  

نئی دہلی۔بھارتی وزیر داخلہ چدمبرم نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں شامل نہ کر نے کی منطق انہیں سمجھ نہیں آئی اس سے کرکٹ کے شائقین کو مایوسی ہوئی اور کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے ایک ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کیا جانا چاہیے تھا انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی عدم شرکت سے کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے اور یہ فعل شائقین کرکٹ کے لئے مایوس کن ہے اور کرکٹ کی توہین ہے پاکستان کے کچھ کھلاڑیوں کا شمار بہترین کرکٹرز میں ہو تا ہے ان کو آئی پی ایل میں نہ لینے کی خبر شائقین کے لئے مایوس کن تھی جس سے بچا جا سکتا تھا تاہم آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو نہ لینے میں حکومت کا کوئی کر دار نہیں امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کی اس بات پر کہ اگر بھارت پر ممبئی جیسے حملے ہوئے تو بھارت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو سکتا ہے چدمبرم نے کہا کہ وہ اپنی رائے محفوظ رکھتے ہیں تاہم پاکستان نے جو کاروائی کی ہے وہ اس پر خوش نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ریاستی یا غیر ریاستی عناصر کی اصطلاح کو وہ نہیں مانتے یہ پاکستان کے نزدیک اہم ہو گا ان کے نزدیک اس کی اہمیت نہیں ہے اگر پاکستانی سر زمین سے بھارت پر کوئی حملہ ہو تا ہے تو اس کی تمام تر ذمہ داری پاکستان پر عائد ہو گی پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ چدم برم کے بیان میں تاخیر ہو ئی ہے اس کے باوجود وہ اس کا خیر مقدم کر تے ہیں اس سے پہلے بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا تھا کہ آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل نہ کر نے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.