Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی ’’ناٹو‘‘کی ملٹری کمیٹی کے چیئر مین کی خصوصی دعوت پر بریسلز روانہ ہو گئے

January 26th, 2010 by salman · No Comments;  

چیف آف آرمی سٹاف ناٹو اجلاس میں پاکستان کی سیکورٹی ترجیحات بیان کریں گے۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی ’’ناٹو ‘‘کے اجلاس میں شرکت کے لئے بریسلز روانہ ہو گئے وہ ناٹو کی ملٹری کمیٹی کے چیئر مین کی خصوصی دعوت پر ناٹو اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی بیلجیم میں ہو نے والے ’’ناٹو‘‘ اجلاس میں ناٹو کی ملٹری کمیٹی کے چیئر مین ایڈمرل گیمپالوڈی پالو کی خصوصی دعوت پر بریسلز روانہ ہو گئے ہیں۔ ملٹری کمیٹی ناٹو کا ایک بہت بڑا فورم ہے جس میں ’’ناٹو‘‘ سے متعلق اہم امور زیر بحث لائے جاتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف اجلاس میں خطے میں سیکورٹی کی موجودہ صورت حال میں پاکستانی ترجیحات کو بیان کریں گے اور اس خطے کی پیچیدہ سیکورٹی صورت حال سے نمٹنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت پر بھی زور دیں گے جبکہ افغانستان کے بارے امریکی پالیسی بھی زیر بحث آئے گی آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف اس کے علاوہ یہاں ناٹو کے سیکرٹری جنرل انڈر س فوگ راسوموسین امریکی جوائنٹ چیف آف سٹاف ایڈمرل مائیکل جی مولن اور’’ ناٹو‘‘ کی ملٹری کمیٹی کے چیئر مین گیمپالوڈی پالو سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کریں گے اور باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگوکریں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بریسلز روانہ ہو نے سے قبل چیف آف آرمی سٹاف نے لیفٹیننٹ جنرل محمد مصطفی خان،چیف آف جنرل سٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل طاہر محمود سے بھی ملاقات کی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو