جون 2009 سے ابتک اس مرض سے 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں‘ صوبائی محکمہ صحت
کراچی ‘ کراچی میں سوائن فلو کے چار نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے، جس سے سوائن فلو سے متاثرہ افراد کی تعداد 90 ہوگئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے سوائن فلو سیل سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سوائن فلو کے چار نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جون 2009 ء سے اب تک سوائن فلو کے 90 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے، جن میں سے 43 مرد اور 47 خواتین ہیں۔ جون 2009 سے ابتک اس مرض سے 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ اس وقت کوئی بھی مریض اسپتال میں زیر علاج نہیں ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق سوائن فلو سے بچاؤ کے لیے شہری اپنے ہاتھ صابن سے دھوئیں، رش والی جگہوں میں جانے سے گریز کریں اور سوائن فلو کی علامات ہونے کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں
اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں





0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
You must log in to post a comment.