ئی دہلی نے حافظ سعید کے خلاف ناکافی ثبوت پیش کئے ہیں ‘ لندن کانفرنس کے موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات خارج ازامکان ہے
بھارت پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرات کے لئے تیار ہے ‘ لندن کانفرنس کے موقع پر پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کر کے خوشی محسوس کروں گا ‘ ایس ایم کرشنا
لندن ‘ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ممبئی جیسے حملے دوبارہ نہ ہونے کی ضمانت مانگنا غیر حقیقی مطالبہ ہے ۔ لندن میں بھارتی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرات شروع کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے اور ممبئی جیسے حملے دوبارہ نہ ہونے کی ضمانت مانگنا بھارت کا غیر حقیقی مطالبہ ہے ۔ اس حوالے سے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا بیان حقیقت پسندی پر مبنی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نئی دہلی نے حافظ سعید کے خلاف ناکافی ثبوت پیش کئے ہیں ۔ انہوں نے لندن کانفرنس کے دوران بھارتی وزیر خارجہ کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کو خارج ازامکان قرار دیا ۔ دوسری طرف بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ نئی دہلی پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرات شروع کرنے کے لئے تیار ہے ۔ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لندن کانفرنس کے موقع پر اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کر کے خوشی محسوس کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لندن کانفرنس کے دوران وہ افغان صورت حال سے ہٹ کر بھی شاہ محمود قریشی سے بات کرنے کو تیار ہیں ۔
اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں





0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
You must log in to post a comment.