Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

صدر کو عدالتی کارروائی سے استثنیٰ کے خلاف پٹیشن کی جلد سماعت کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

January 29th, 2010 by awais · No Comments;  

اسلام آباد ‘ صدر کو عدالتی کارروائی سے استثنیٰ کے خلاف پٹیشن کی جلد سماعت کے لئے درخواست عدالت عظمیٰ میں دائر کر دی گئی ہے ۔ خالد خواجہ نامی شہری نے 18 دسمبر کو یہ درخواست دائر کی تھی کہ صدر کو آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت عدالتی کارروائی سے استثنیٰ امتیازی ہے اور کوئی امتیازی قانون نہیں رہ سکتا ۔ اس لئے صدر کی استثنیٰ ختم کی جائے ۔ اس درخواست پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگائے گئے تھے اور بعد میں اعتراضات دور کر کے 30 دسمبر کو درخواست دوبارہ دائر کی گئی تھی ۔ اب جو درخواست دائر کی گئی ہے اس میں دلیل دی گئی ہے کہ چونکہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے صدر کی استثنیٰ کی بات کی ہے اور کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ اس کی تشریح کرے تو پھر اس حوالے سے کوئی قدم اٹھایا جا سکتا ہے ۔ اور سپریم کورٹ اس حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے گی حکومت اس پر عمل درآمد کرے گی ۔ لہذا اب ضروری ہو گیا ہے کہ اس درخوات کی جلد سماعت کی جائے ۔ درخواست میں تجویز دی گئی ہے کہ اس کی سماعت کے لئے 3 فروری کی تاریخ مقرر کی جائے ۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.