Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

موغادیشو میں الشباب کے حملے، 19 افراد ہلاک ‘ 22 زخمی

January 31st, 2010 by awais · No Comments;  

موغادیشو ‘ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں الشباب کے مزاحمت کاروں نے سرکاری اور امن فوجوں پر بیک وقت کئی حملے کئے جس کے نتیجہ میں 19 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر عام شہری شامل ہیں جو مارٹر گولوں اور فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ 22 افراد زخمی بھی ہوئے۔ امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ان حملوں کی ذمہ داری مسلح گروپ الشباب نے قبول کی ہے جو دارالحکومت کے کئی علاقوں پر قابض ہیں۔ واضح رہے کہ صومالیہ میں گزشتہ 19 برس سے کوئی بھی مستحکم حکومت نہیں بن سکی۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.