وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ‘ زرداری کے خلاف مقدمات کھولنے سے گریز کر کے نااہل ہو چکے ہیں ‘ اکرم شیخ ایڈووکیٹ

اسلام آباد ‘ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور ممتاز آئینی و قانونی ماہر محمد اکرم شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ‘ آصف علی زرداری کے بارے میں مقدمات نہ کھولنے کا کہہ کر نااہل ہو چکے ہیں ۔ ایک انٹرویو کے دوران اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ آصف علی زرداری کو مقدمات میں استثنیٰ حاصل نہیں ہے ۔ اس طرح سپین اور سوئٹزر لینڈ کی عدالتوں کو مقدمات کے حوالے سے میسر ہی نہیں ہیں ۔ انہوں نے آصف علی زرداری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ملکی دوروں کے حوالے سے احتیاط سے کام لیں ۔ محمد اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی آصف علی زرداری سپریم کورٹ کی حد تک فیصلے کے اطلاق سے معذرت کر کے نااہل ہو چکے ہیں کیونکہ ملک میں قانون کی حکمرانی کی بنیادی ذمہ داری ملک کے چیف ایگزیکٹو پر عائد ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو مرد حر کی طرح ان مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کرنا چاہئے جو ان پر بنائے گئے ہیں ۔ سپریم کورٹ کے سابق صدر نے واضح کیا کہ عدالتی فیصلے سے انحراف اور اس کے راستے میں رکاوٹ بننے والے ہر شخص پرآئین کے آرٹیکل سکس کا اطلاق ہوتا ہے ۔ عدالتی فیصلوں میں رکاوٹ بغاوت کے زمرے میں آتی ہے ۔

Share

Leave a Reply