Urdu News

Urdu News…The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News header image 4

Entries from February 28th, 2010

مسلم لیگ(ق) اور جماعت اسلامی کا ملکی سیاست میں اکٹھے چلنے کا فیصلہ

February 28th, 2010 · 1 Comment · پاکستان

لاہور میں حافظ سلمان بٹ کی حمایت کی جائیگی
٭۔ ۔ ۔ مہنگائی، بیروزگاری اور لاقانونیت سمیت عوام کو درپیش سنگین مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائیگی، منگل کو مسلم لیگ ہاؤس میں مشترکہ اجلاس منعقد ہو گا
٭۔ ۔ ۔ مسلم لیگ کی سیاست کا مقصد قومی مفادات کا تحفظ اور عوام کی خدمت ہے آج کے فیصلے بھی اسی جذبہ سے کیے: کامل علی آغا

لاہور‘ پاکستان مسلم لیگ (ق)اور جماعت اسلامی نے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں آئندہ قومی ایشوز پر اتفاق رائے سے اکٹھے چلنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 سے مسلم لیگ کے امیدوار میاں طاہر صدیق جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ سلمان بٹ کے حق میں دستبردار ہو رہے ہیں۔ یہ فیصلہ یہاں پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات میں کیا گیا جن میں چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی، سینیٹر کامل علی آغا، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چودھری ظہیر الدین، سینئر نائب صدر میاں منیر، لاہور کے صدر یوسف احد ملک، اکرم چودھری اور امیدوار میاں طاہر صدیق اور جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، امیر پنجاب ڈاکٹر وسیم، امیر لاہور امیر العظیم، امیدوار حافظ سلمان بٹ، نائب امراء اظہر اقبال اور ظفر جمال بلوچ شامل تھے۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ملک و قوم کو درپیش مسائل، سیاسی معاملات اور حلقہ این اے 123 کے انتخابات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ پاکستان و عوام کے مفاد کے پیش نظر آئندہ اہم ایشوز پر مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کی کوشش کی جائے گی اور مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت جیسے مسائل سے عوام کو نجات دلانے کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی۔ لاہور کے حلقہ این اے 123 میں ہونیوالے ضمنی انتخابات پر این اے 55 راولپنڈی کے الیکشن میں ہونیوالی بدترین دھاندلی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اہل لاہور کے وسیع تر مفاد کے پیش نظر مسلم لیگ کی قیادت نے حافظ سلمان بٹ کی سنیارٹی کو سامنے رکھتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت اور اپنے امیدوار میاں طاہر صدیق کو ان کے حق میں دستبردار کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلہ میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ اجلاس منگل 2 مارچ کو مسلم لیگ ہاؤس میں منعقد ہو گا جس میں مسلم لیگی رہنما، کارکن، بلدیاتی ناظمین اور نائب ناظمین بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کامل علی آغا نے کہا کہ ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ کی سیاست کا مقصد ملک و قوم کے مفادات کا تحفظ اور عوام کی خدمت ہے۔ آج جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات اور فیصلے بھی اسی جذبہ سے کیے گئے۔ ہماری جماعت نے ملک و قوم اور عوام کی بہتری کیلئے کسی بھی جماعت سے بات چیت یا مشاورت سے کبھی گریز نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو این اے 55 میں کی گئی بدترین دھاندلی کا بہت جلد پتہ چل جائے گا

Tags: ·

برطانوی فوج اخلاقی ونفسیاتی بحران کا شکار ہوگئی‘ برطانوی فوجی سربراہ ڈیوڈرچرڈ

February 28th, 2010 · 1 Comment · دنیا کی خبریں

لندن ‘ برطانوی فوج کے سربراہ جنرل ڈیوڈ رچرڈ نے کہا ہے کہ فوج اخلاقی و نفسیاتی بحران کا شکار ہو گئی ہے،افغان جنگ مشن ثبوتاژ ہونے کا خدشہ ہے۔برطانوی دفاعی بورڈ کیلئے خفیہ یادداشت میں جنرل رچرڈ ڈیوڈ نے کہا ہے کہ دفاعی بجٹ میں کٹوتی اور معاشی بدحالی کے باعث فوج اخلاقی اور نفسیاتی بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ فوجی اور ان کے خاندان اس صورتحال سے بری طرح متاثر ہیں۔ ڈیوڈ رچرڈ نے کہا ہے کہ حالیہ فوجی بحران افغان جنگ ثبوتاژکر دے گا۔ یادداشت میں برطانوی وزراء اور فوجی سربراہان کے مابین دفاعی بجٹ پر کھچاؤ اور تلخی کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔ ڈیوڈ رچرڈ نے افغانستان سے لوٹنے والے فوجیوں کو درپیش مشکلات سے پیشگی نمٹنے پر زور دیا ہے۔

Tags:

بھارت‘ پانچ روز میں دو سائنسدانوں کی پراسرار ہلاکتیں سوالیہ نشان بن گئیں

February 28th, 2010 · 1 Comment · ہندوستان

ممبئی ‘ بھارت میں پانچ روز کے اندردو ایٹمی سائنسدانوں کی پراسرار ہلاکتیں سوالیہ نشان بن گئیں۔ مہادیون بدمانابھان کوسرپروارکرکے قتل کیا گیا جبکہ نرایانن کی لاش پٹری پر پائی گئی۔ ایک سال کے دوران تین بھارتی سائنسدان پراسرار انداز میں قتل ہوئے۔اندرا گاندھی سینٹر فارایٹامک ریسرچ کے سائنسدان آنتھا نرایانن کی لاش چنائی سے قریب ٹرین کی پٹری پرپراسرار حالت میں پائی گئی ہے۔ سائنٹفک افسرآنتھا نرایانن 15 فروری سے لاپتہ تھے۔ بھارتی سائنسدان کی پراسرارموت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ لاش پوسٹ مورٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔ پانچ روز قبل بھابھا ایٹامک ریسرچ سینٹرکے سائنسدان مہادیون پدمانابھان کی لاش اس کے کمرہ میں رسیوں سے بندھی پائی گئی۔مہادیون کو سرپروار کرکے قتل کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال جون میں کایگا کرناٹک میں ایٹمی سائنسدان ایل مہالینگام کو پراسرار طریقہ سے قتل کیا گیا تھا،جس کی لاش دریائے کالی سے ملی تھی۔ ایک سال کے دوران تین ایٹمی سائنسدانوں کی ایک ہی انداز میں پراسرار ہلاکتیں حساس اداروں کی ناقص ترین سیکورٹی کا مظہرہیں،جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی ایٹمی نظام انتہائی غیرمحفوظ ہے۔

Tags:

درہ آدم خیل میں اسکول کے قریب سے 17شدت پسندوں کی لاشیں برآمد

February 28th, 2010 · No Comments · پاکستان

شدت پسند جھڑپ میں مارے گئے ہیں‘ ذرائع سکیورٹی فورسز
سرکاری ذرائع کا لاشوں کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار

درہ آدم خیل ‘ درہ آدم خیل کے علاقے تو ر چھپڑ میں گورنمنٹ ہائی اسکول کے قریب17 شدت پسندوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس علاقے میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن کئی روز سے جاری ہے ۔سکیورٹی فورسز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ شدت پسند جھڑپ میں مارے گئے ہیں ۔ تاہم سرکاری ذرائع نے لاشوں کے حوالے سے لاعلمی ظاہر کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد فورسز سے جھڑپ میں ہلاک نہیں ہوئے،لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال کوہاٹ منتقل کیاجارہا ہے۔ علاقے میں اغوا برائے تاوان کی بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث سرچ آپریشن شروع کیاگیا ہے۔یہ علاقہ شدت پسندوں کاگڑھ بھی سمجھا جاتا ہے

Tags: ·

خیر پور‘ مکان میں دھماکا ، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی

February 28th, 2010 · No Comments · پاکستان

خیر پور ‘ خیرپور میں ٹھری میر واہ کے علاقے انڈیاری میں مکان میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت15 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈکوطلب کرلیا گیا ہے ۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو مقامی اسپتال میں منتقل کردیاگیا ہے ۔ پولیس کاکہنا ہے کہ دھماکہ کی وجہ سے مکان مکمل طور پرتباہ ہوگیا ہے۔ بارود ی مواد کی جانچ پڑتال کیلئے سکھر سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے ۔ ڈی پی او خیر پور پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ مکان میں دھماکہ خیز مواد کی تیاری کے دوران دھماکہ ہوا اور دھماکہ خیز مواد تیار کرنے والے شخص کے دونوں بازو اڑ گئے ہیں۔

Tags:

فیصل آباد میں دوگروہوں میں تازہ تصادم ، مشتعل افراد ہنگامہ آرائی اور توڑپھوڑ

February 28th, 2010 · No Comments · پاکستان

فیصل آباد‘ فیصل آبادمیں اتوار کو پھر دوگرگروہو ں میں کے درمیان تصادم ہوگیا ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں ملت روڈپر عثمان آبادمیں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،علاقے میں مشتعل افراد ہنگامہ آرائی اور توڑپھوڑ کی جبکہ علا قے میں کشیدگی کے باعث پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے ۔

Tags:

ایوان بالا میں حکومتی یقین دہانیوں پر عملدرآمد نہ ہونے کا خدشہ

February 28th, 2010 · No Comments · پاکستان

قائمہ کمیٹی میں کل 5 وزارتوں کے اعلیٰ حکام کو طلب کیا گیا
اسلام آباد ‘ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں نے مختلف عوامی ایشو ز کے حوالے سے ایوان بالا میں کرائی گئی حکومتی یقین دہانیوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر پانچ اہم وفاقی وزارتوں کے اعلیٰ حکام کو ( منگل کو ) کمیٹی میں طلب کیا گیا ہے ۔ سینٹ کے مختلف اجلاسوں میں سیکٹر آئی سولہ اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں ‘ سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کے افسران کی ترقیوں ‘ جنوری 2010 ء میں گومل زام ڈیم کی تکمیل ‘ فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی فیز ٹو کے ترقیاتی منصوبے کی تکمیل کے بارے میں متعدد وزراء کی جانب سے یقین دہانیاں کرائی گئیں تھیں ۔ عملدرآمد نہ ہونے پر کل کمیٹی کے اجلاس میں متعلقہ وزارتوں اعلیٰ حکام کو طلب کر لیا گیا ہے ۔ ان ایشوز کو ایوان میں اٹھانے والے محرکین کو بھی بلایا گیا ہے

Tags:

بھارت افغانستان میں پراسرار سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ سابق گورنر سرحد لیفٹیننٹ جنرل(ر) علی جان محمد اورکزئی

February 28th, 2010 · 2 Comments · پاکستان

میر پور ‘ سابق گورنر سرحد لیفٹیننٹ جنرل (ر) علی جان محمد اورکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ مسئلہ کشمیر ہر پاکستانی کا اولین مسئلہ ہے کشمیر کی آزادی و پاکستان سے الحاق ہر پاکستانی کا خواب ہے شدت پسندوں نے پاکستان کے امیج کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے ۔ بھارت افغانستان میں پراسرار سرگرمیوں میں مصروف ہے ۔ افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اچھے ہونے چاہئیے ۔ پاکستان اس وقت مشکل ترین حالات سے دو چار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں صحافیوں کے ایک گروپ سے باتیں کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چوہدری بشیر شریف ایڈووکیٹ ، ہمایوں زمان مرزا و حلقہ کھڑی سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں ۔ سابق گورنر علی جان محمداورکزئی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطہ میں پائیدار امن کی گنجائش نہ ہے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے و بے گناہ کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کیے ہوئے ہے ۔ پاکستان کے عوام کا ایمان ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور پھر قائدا عظم محمد علی جناح کی تعلیمات بھی کشمیریوں و پاکستان کے رشتہ کو مضبوط بنانے کے لیے انتہائی اہم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں بری طرح پھنس چکا ہے اور وہ افغانستان سے جانے کا ٹائم فریم بھی دے چکا ہے آئندہ 18 ماہ انتہائی کٹھن ہیں ۔ ہمیں شدت پسندوں و عام پٹھانوں میں تفریق کرنی چاہیئے ۔ قبائلی علاقے کے عوام پاکستان کے بلا معاوضہ سپاہی کا کردار ادا کررہے تھے مگر بدقسمتی سے ایسے حالات پیدا کردئیے گئے کہ قبائلیوں کے دل میں نفرت پیدا ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک ہی دشمن ہے جوکہ بھارت ہے ۔ مزید دشمن پیدا کرنے کی ہرگز گنجائش نہ ہے حکومت پاکستان کو اپنی صفوں کا از سرنو جائزہ لیتے ہوئے پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے

Tags: ··

سابق فوجی صدر پرویز مشرف اور مرحومہ بے نظیر بھٹو این آر او کے وارثین تھے ‘ سینیٹر ایس ایم ظفر

February 28th, 2010 · No Comments · پاکستان

وارثان موجود نہیں ہیں اس لیے این آر او کو دفنانے والا کوئی نہیں مل رہا ہے
عوام کا معیار زندگی اور گڈ گورننس بہتر نہ بنانے کے نتیجے میں مداخلت کا امکان ضرور موجود رہے گا
عدلیہ پر عوامی رنگ غالب ہے ‘ عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لئے عدلیہ نے کھٹن راستے کا انتخاب کیا ہے
چین آف کمانڈ کے تحت حکم بجا لانے والے ادارے ہی کو اسٹیبلشمنٹ میں زیادہ اثرو نفوذ حاصل ہے
کمیٹی نے ججوں کی تقرری کے معاملے کو ملغوبہ بنا دیا گیا ہے ‘ کمیٹی کی کارروائی کو پردہ راز میں رہنا چاہئے
ممتاز آئینی و قانونی ماہر کا انٹرویو

اسلام آباد‘ ممتاز آئینی و قانونی ماہر سینیٹر ایس ایم ظفر نے کہا ہے کہ سابق فوجی صدر پرویز مشرف اور مرحومہ بے نظیر بھٹو این آر او کے وارثین تھے کیونکہ وارثان موجود نہیں ہیں اس لیے این آر او کو دفنانے والا کوئی نہیں مل رہا ہے عوام کا معیار زندگی اور گڈ گورننس بہتر نہ بنانے کے نتیجے میں مداخلت کا امکان ضرور موجود رہے گا۔ گزشتہ روزایک انٹرویو میں سینیٹر ایس ایم ظفر نے کہا کہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کی وجہ سے سیاست تضادات کا شکار ہے این آر او کے معاملے میں غیر ملکی بھی اسٹیبلشمنٹ کا حصہ رہے اور این آر او کے عمل میں شامل تھے۔ بلکہ برطانوی ہائی کمشنر تو اس حوالے سے مکمل طور پر متحرک تھے ۔ انہوں نے کہا کہ این آر او کے لیے اس وقت کے انٹیلی جنس بالخصوص آئی ایس آئی کے سربراہ کوبھی اعتماد میں لیا گیا تھا ہمیشہ ملکی اسٹیبلشمنٹ میں فوج کا اثر ونفوذ بڑھتا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ میں وہی طاقتور ہوتا ہے جس ادارے کا نظم ونسق اچھا ہو ادارہ مضبوط اور چین آف کمانڈ ہی کا حکم چلتا ہو یہ ادارہ اپنے چین آف کمانڈ کی وجہ سے دوسرے اداروں پر آسانی سے حاوی ہو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد سب سے قابل اعتماد اور بااثر ادارہ سیاسی تھا کیونکہ شروع میں سیاستدانوں کو حکومت چلانے میں مشکلات کا سامنا تھا سیاسی ادارہ کمزور تھا جس کی وجہ سے اسے زیادہ انحصار بیورو کریسی پر کرناپڑا تھا۔ اس لیے سیاستدان کمزور ہوتے چلے گئے ۔ ا ور پھر بیورو کریسی میں بھی اسٹیبلشمنٹ کا اثرونفوذ بڑھتا گیا۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی طاقت ظاہر نہیں ہوتی سامنے نہیں آتی اس لیے یہ شیڈو کی صورت میں موجود رہتی ہے ۔ نواز شریف کی سیاسی ابتداء ہے جنرل جیلانی کی جبکہ مسلم لیگ (ق) سابق فوجی صدر کے معاون خصوصی طارق عزیز کی مدد سے قائم ہوئی تھی جب تک ملک میں سیاسی جماعتیں اپنے اندر جمہوریت قائم نہیں کریں گی ان جماعتوں پر جمہوری انداز کی چھاپ نہیں ہوگی ملک میں جمہوریت محض ڈھونگ رہے گی۔ ماضی میں عدلیہ کے خلاف اسٹیبلشمنٹ کے گٹھ جوڑ میں اس وقت کے وزیراعظم بھی شامل تھے معاملات پر اسٹیبلشمنٹ کے حاوی ہونے کی وجہ سے 9 مارچ 2007 کا واقعہ رونما ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سعودی عرب کی معاونت سے واپس آئے تھے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی آئینی کمیٹی میں طے پانے والے معاملات پردہ راز میں رہنے چاہئیں تھے۔ کیونکہ اب تو کمیٹی کے فیصلے میڈیا میں آنا شروع ہو گئے ہیں اس لیے وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ کمیٹی میں ججوں کی تقرری کے معاملے کو ملغوبہ بنا دیا گیا ہے ایک سوال کے جواب میں سینیٹر ایس ایم ظفر نے کہا کہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی چیف جسٹس آف پاکستان کے عشائیہ میں شرکت کی اطلاع کسی نہ کسی کو ضرور تھی ۔ کچھ لوگ ضرور اس سے آگاہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عدلیہ کا رحجان عوامی عدالت کا ہے وہ عوام کی توقعات پر پورا اترنا چاہتی ہے یقینا یہ دشوار اور کٹھن راستہ ہے ہم عدلیہ کے لیے دعا گو ہیں عوامی عدالت کا امکان اس وقت بڑھتا ہے جب ملک میں کرپشن موجود ہو ۔ایسی صورت حال میں متصادم کی کیفیت موجود رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ این آر او کے اصل وارثان پرویز مشرف اور بے نظیر بھٹو تھیں وہ دونوں موجود نہیں ہیں اس لیے این آر او کے وارثان نہیں ہیں ۔

Tags: ··

جنرل مشرف نواب بگٹی سے معافی مانگنے کیلئے راضی تھے لیکن ایجنسیوں نے بگٹی مشرف ملاقات ہونے نہیں دی‘ سنیٹر اسماعیل بلیدی

February 28th, 2010 · No Comments · پاکستان

بلوچستان مسئلہ کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ اسے اب تک وفاق نے بطور صوبہ یا قوم تسلیم نہیں کیاہے
ایس پی او کے زیراہتمام سیاسی رہنماؤں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
کوئٹہ‘ جے یو آئی کے مرکزی رہنما سنیٹر ڈاکٹر محمد اسماعیل بلیدی نے کہاہے کہ بلوچستان مسئلہ کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ اسے اب تک وفاق نے بطور صوبہ یا قوم تسلیم نہیں کیاہے ‘ دنیابھر میں پاکستان کے کسی بھی سفارت خانے میں کوئی ایک بلوچ چپڑاسی تک نہیں‘ وفاق بلوچستان کے حوالہ سے کبھی سنجیدہ نہیں رہاہے ‘ بلوچ مزاحمت کاروں کی جدوجہد صحیح اور وقت کی ضرورت ہے اس ملک میں بندوق کے بغیر حق نہیں ملتا‘ مولانا شیرانی کی کوششوں سے جنرل مشرف نواب بگٹی سے معافی مانگنے کیلئے راضی تھے لیکن ایجنسیوں نے بگٹی مشرف ملاقات ہونے نہیں دی ‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں کوئٹہ میں SPOتربت کے مانیٹرنگ افیسر سلیم بلوچ کی قیادت میں تربت اور گوادر کے سیاسی جماعتوں کے پریس سیکرٹریز کے وفدسے تفصیلی ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر جے یو آئی تربت کے رہنما فضل الرحمن بلیدی ‘ بی این پی کے مرکزی کونسلرمہراللہ گچکی ودیگر بھی ہمراہ تھے ‘ سنیٹر ڈاکٹر محمد اسماعیل بلیدی نے کہاکہ ساحل اور وسائل پر بلوچستان کا حق تسلیم کیاجائے بلوچستان کو خیرات یا پیکیج نہیں چاہیے اسے اس کا جائز حق دیاجائے ‘ سمندر ‘ تیل ‘ گیس بلوچستان کی ملکیت ہیں انہوں نے کہاکہ وفاق کے ذمہ گیس رائلٹی 700ارب ہیں لیکن صرف 100ارب دئیے ہیں ‘ وفاق کے ذمہ 40ہزار پوسٹ ہیں لیکن صرف 5ہزار کا اعلان کیاہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی سرزمین اورمفاد کی خاطر ہمیں متحد ہونا ہوگا جمعیت قومی حقوق اورمظلوم کے حقوق کی حمایت کرتا ہے انہوں نے کہاکہ جب نواب بگٹی پہاڑوں پر گئے تھے تو جمعیت بلوچستان کے امیر مولانا محمد خان شیرانی نے جنرل مشرف اورنواب بگٹی دونوں سے رابطہ کیا اورجنرل مشرف نواب بگٹی سے معافی مانگنے کیلئے راضی ہوگئے تھے لیکن ایجنسیوں نے ان کے درمیان ملاقات ہونے نہیں دی ‘ انہوں نے کہاکہ جیوانی گوادر اور ساحلی علاقوں کے ماہی گیر جن مسائل سے دوچار ہیں وہ ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں اوربھرپور ساتھ دیںگے ‘ماہی گیر اوراورعوام منظم ہوجائیں تو ان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکے گی انہوں نے کہاکہ ماہی گیر منظم ہوکر سخت احتجاج کریں گوادر کراچی روڈ بلاک کریں تب ٹرالر مافیا ‘ ڈیزل مافیا اورلینڈ مافیا خود بھاگنے پر مجبورہوجائیںگے

Tags: ··

雪茄| 雪茄烟网购/雪茄网购| 雪茄专卖店| 古巴雪茄专卖网| 古巴雪茄价格| 雪茄价格| 雪茄怎么抽| 雪茄哪里买| 雪茄海淘| 古巴雪茄品牌| 推荐一个卖雪茄的网站| 非古雪茄| 陈年雪茄| 限量版雪茄| 高希霸| 帕特加斯d4| 保利华雪茄| 大卫杜夫雪茄| 蒙特雪茄| 好友雪茄

古巴雪茄品牌| 非古雪茄品牌

Addmotor electric bike shop

Beauties' Secret化妝及護膚品

DecorCollection歐洲傢俬| 傢俬/家俬/家私| 意大利傢俬/實木傢俬| 梳化| 意大利梳化/歐洲梳化| 餐桌/餐枱/餐檯| 餐椅| 電視櫃| 衣櫃| 床架| 茶几

Wycombe Abbey| 香港威雅學校| private school hong kong| English primary school Hong Kong| primary education| top schools in Hong Kong| best international schools hong kong| best primary schools in hong kong| school day| boarding school Hong Kong| 香港威雅國際學校| Wycombe Abbey School

邮件营销| 電郵推廣| edm营销| 邮件群发软件| 营销软件|