Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بارے شک و شہبات ہیں۔ امریکہ

February 1st, 2010 by awais · No Comments;  

حکیم اللہ کے زخمی ہو نے کی 90خفیہ اطلاعات درست ہیں

حکیم اللہ کی موت کی تصدیق کے بعد قاری حسین تحریک طالبان کے نئے سر براہ ہو سکتے ہیں۔ ۔ ۔ امریکی اخبار کا دعویٰ

واشنگٹن۔ امریکہ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کے سر براہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بارے شک و شہبات پائے جاتے ہیں ۔ تاہم اس کے زخمی ہو نے کی 90 فیصد اطلاعات درست ہیں امریکہ ان کی ہلاکت بارے معلومات اکٹھی کر رہا ہے اگر حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی تصدیق ہو جاتی ہے تو تحریک طالبان کے نئے سر براہ قاری حسین ہو سکتے ہیں۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تحریک طالبان کے سر براہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بارے امریکی حکام کو شک و شبہات ہیں تاہم انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق حکیم اللہ محسود کے 14جنوری کے ڈرون حملے میں زخمی ہو نے کی 90فیصد اطلاعات درست ہیں۔اخبار کے مطابق اگر حکیم اللہ محسود کی موت کی تصدیق ہو جاتی ہے تو اس کے بعد قاری حسین طالبان تحریک کے نئے سر براہ ہوں گے جوکہ خود کش بمبار کے چیف انسٹرکٹر بھی ہیں۔ اخبار نے مزید لکھا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان میں اس وقت نئے سر براہ کے لئے دو اہم نام زیر غور ہیں ۔ان میں ولی الرحمن اور قاری حسین سر فہرست ہیں ۔ولی الرحمن کا لعدم تحریک طالبان کے دفاعی امور کے سر براہ ہیں جبکہ قاری حسین خود کش حملہ آوروں کی چیف انسٹرکٹر ہیں تاہم پاکستانی دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ قاری حسین کالعدم تحریک طالبان کے نئے سر براہ کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔اخبار کے مطابق مقامی قبائلیوں اور عینی شاہدین کے مطابق حکیم اللہ محسود امریکی ڈرون حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں اورکزئی ایجنسی پہنچایا گیا تھا تاہم ان کے بارے میں اس سے زیادہ معلومات نہیں مل سکیں۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.