Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

شہباز شریف سے اتحاد تنظیمات مدارس کے رہنما کی تفصیلی ملاقات مدارس کا کر دار وخدمات زبردست ہیں۔ شہباز شریف

February 1st, 2010 by awais · No Comments;  

اسلام آباد/لاہور۔اتحاد تنظیمات مدارس کے رہنماء اور وفا ق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری کی وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے تفصیلی ملاقات ،وزیر اعلی کی طرف سے مدارس کے کردار وخدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین ،مدارس کے تقدس کو برقرار رکھنے اور اہل مدارس کو ہراساں نہ کرنے کی یقین دہانی، وزیر اعلی نے مدارس پر چھاپو ں اور دیگر شکایات کے ازالے کے لیے آئی جی ،ہوم سیکرٹری ، دیگر متعلقہ اداروں اور مدارس کی نمائندہ تنظیموں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اتحاد تنظیماتِ مدارس کے رہنماء اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے تفصیلی ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے وزیر اعلی سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں دینی مدارس کے خلاف کریک ڈاؤن ،چھاپوں اور کوائف طلبی کے نام پر اساتذہ وطلباء کو ہراساں کرنے کے حوالے سے مدارس کی شکایات وخدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ مدارس تعلیمی ادارے ہیں ، ان کا عصری تعلیمی اداروں کی طرح بلکہ ان سے زیادہ احترام ہونا چاہیے اورمدارس کا تقدس پامال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیے جس پر وزیر اعلیٰ نے وضاحت کی کہ انہوں نے کسی مدرسہ پر چھاپہ مارنے کے احکامات جار ی نہیں کیے اور نہ ہی آئندہ ہم کسی کو کسی دینی ادارے کا تقدس پامال کرنے اور مدارس کے اساتذہ وطلباء کو ہراساں کرنے کی اجازت دیں گے ۔وزیر اعلی نے کہاکہ ہم تومدارس کا نہ صرف یہ کہ احترام کرتے ہیں بلکہ مدارس کی خدمات کے معترف بھی ہیں اور مدارس کی مزیدترقی اور وسعت کے لیے کوشاں بھی ہیں ۔ہماری خواہش ہے کہ مدارس کے طلباء زندگی کے دیگر شعبوں میں بھی فعال کردارا دا کریں,،ہم مدارس کے طلباء کو یکساں مواقع مہیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس لیے ہم چھاپے مارکر مدارس کا تقدس پامال کرنے کے قطعاً حق میں نہیں۔ انہوں نے فوری طور پر ہدایات جاری کیں کہ مدارس کی شکایات کے ازالے اور چھاپوں کے معاملے پر غور کر نے کے آئی جی ،ہوم سیکرٹری ،دیگر متعلقہ اداروں اور مدارس کی نمائندہ تنظیموں کا مشترکہ ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے اور تمام حل طلب امور کو باہمی افہام وتفہیم سے طے کیا جائے ۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.