Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

ٍملک بھر میں عوامی اکثریت سوائن فلو کے بارے میں بنیادی معلومات رکھتی ہے ۔گیلپ سروے

February 2nd, 2010 by salman · No Comments;  

حکومت کی جانب سے سوائن فلو کے تدارکے کیے گئے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار

اسلام آباد۔ملک بھر میں عوامی اکثریت سوائن فلو کے بارے میں بنیادی معلومات رکھتی ہے حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار ۔ گیلپ سروے کے مطابق ملک بھر کے شہری و دیہی علاقوں کے افراد سے کئے گئے سروے کے مطابق 63 فیصد پاکستانیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ سوائن فلو کے بارے میں معلومات رکھتے ہیں جبکہ 37فیصد افراد اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں رکھتے سروے کے مطابق سوائن فلو کے بارے میں معلومات رکھنے والے افراد میں سے 59فیصد لوگوں کا دعویٰ ہے کہ ملکی آبادی سوائن فلو کے باعث خطرے میں ہے جبکہ 35 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے اتنا زیادہ خطرہ ہے کہ سوائن فلو کے حوالے سے 6فیصد لوگ غیر یقینی کیفیت کا شکار ہیں اس سروے سے ثابت ہو تا ہے کہ پاکستانی عوام خود کو سوائن فلو کا شکار ہو نے سے بچانے کے لئے حفاظتی اقدامات کر تے ہیں سوائن فلو کے تدارک بارے حکومتی اقدامات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں 48 فیصد لوگوں نے اطمینان جبکہ 49 فیصد لوگوں نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے صرف تین فیصد لوگوں نے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.