Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

حکومت نے ایک سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات 206 ارب روپے کا منافع کمایا ، وزارت خزانہ کا اعتراف

February 2nd, 2010 by awais · No Comments;  

اسلام آباد ‘ حکومت نے گزشتہ سال کے دوران عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اثرات اپنی عوام تک منتقل کرنے کے بجائے خود 2 کھرب 6 ارب 38 کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے ۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران حکومت کو 10 مختلف اشیاء پر ڈومیسٹک سیلز ٹیکس کی مد میں 2 کھرب 49 ارب روپے کے محصولات وصول ہوئے جن میں سے پٹرولیم مصنوعات پر ڈومیسٹک سطح پر لگائے جانے والے سیلز ٹیکس کی مد سے ایک کھرب 6 ارب 81 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق درآمدی سطح پر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی مد میں 76 ارب 8 لاکھ روپے ، 19 ارب 37 کروڑ روپے کی کسٹمز ڈیوٹی ، 4 ارب 12 کروڑ روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف ڈومیسٹک سطح پر ٹیلی کام سیکٹر سے 50 ارب 8 کروڑ 70 لاکھ روپے ، قدرتی گیس سے 18 ارب 79 کروڑ 90 لاکھ روپے ، چینی سے 11 ارب 96 کروڑ 90 لاکھ روپے، سگریٹس سے 9 ارب 64 کروڑ 20 لاکھ روپے ، بجلی سے 6 ارب 39 کروڑ 10 لاکھ روپے ، سروسز سے 6 ارب 35 کروڑ 70 لاکھ روپے ، سیمنٹ سے 4 ارب 50 کروڑ 60 لاکھ روپے ، مشروبات سے 4 ارب 24 کروڑ 20 لاکھ روپے ، چائے سے 3 ارب 67 کروڑ 10 لاکھ روپے اور متفرق اشیاء سے 26 ارب 55 کروڑ 40 لاکھ روپے کے سیلز ٹیکس وصول کئے گئے وزارت خزانہ کے مطابق ڈومیسٹک سطح پر ان دس اشیاء سے وصول ہونے والے سیلز ٹیکس کا سب سے زیادہ 31.5 فیصد حصہ پٹرولیم مصنوعات اور 24.9 فیصد ٹیلی کام سیکٹرکا ہے

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.