٭۔ ۔ ۔ عدالت میں رامی زم زم کا ذہنی معذوری کا سرٹیفکیٹ پیش، غیر ملکی ایجنسیاں بھی امریکی باشندوں سے تفتیش کرتی ہیں، طارق اسد ایڈووکیٹ
سرگودھا‘ گرفتار پانچ امریکی باشندوں عمرفاروق،وقار حسن خان،امان حسن یامیر،احمد عبداللہ اور رامی زم ز م کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ وفاقی اور پنجاب حکومت کی طرف سے منظوری نہ ملنے کے باعث ان امریکی شہریوں کے خلاف چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16فروری تک ملتوی کردی۔ قبل ازیں گرفتار پانچوں امریکی ملزمان کو پولیس کی سخت سیکورٹی میں انسداد دہشت گردی سرگودھا کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر امریکی سفارت خانہ کی نمائندہ آندرے ہیلری اور عائشہ پیرزادہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں،گرفتار امریکی باشندوں کے مقدمہ کی پیروی کیلئے ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کے چیئرمین خالد خواجہ ،طارق اسد ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو ئے ۔ استغاثہ کی طرف سے پبلک پراسیکیوٹر ندیم اکرم چیمہ نے مقدمہ کی پیروی کی ۔خالد خواجہ اور امریکی باشندوں کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ نے امریکی باشندوں کی طرف سے مقدمہ کی پیروی کیلئے دیا گیا پاور آف اٹارنی عدالت میں پیش کیا اور عدالت کو بتایا کہ ان امریکی باشندوں پر عائد الزاما ت کی نقول فراہم نہیں کی جا رہی اور نہ ہی ان کے موکلان امریکی باشندوں سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے۔امریکی باشندوں پر دوران حراست ملکی و غیر ملکی ایجنسیاں تشددکرتی رہی ہیں۔ عدالت میں امریکی باشندے امان حسن مامیر کا ذہنی معذوری کا 17صفحات پر مشتمل میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیا۔اور استدعا کی گئی کہ امریکی باشندوں کا طبی معائنہ کروایا جائے ،اورمطالعہ کیلئے انہیں انگلش اخبارات جیل میں فراہم کئے جائیں۔ پبلک پراسیکیوٹر ندیم اکرم چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ کا چالان پیش کرنے کیلئے انہیں مزید مہلت درکار ہے۔کیونکہ چالان مرتب کر کے حتمی منظوری کیلئے وزارت داخلہ پنجاب کو بھجوایا جا چکا ہے۔جس پر عدالت نے مقدمہ کی سماعت 16فروری تک ملتوی کرتے ہوئے پانچوں ملزمان کا دوبارہ میڈیکل کروانے کا حکم دیا
اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں





0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
You must log in to post a comment.