Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

عراق ‘ کربلامیں بم دھماکہ20زائرین جاں بحق،100سے زائد زخمی

February 3rd, 2010 by awais · No Comments;  

بغداد ‘ عراق میں کربلا کے نزدیک بم دھماکے سے بیس زائرین جاں بحق اور سو سے زیادہ زخمی ہو گئے دھماکہ چہلم امام حسین میں شرکت کے لئے جانے والے زائرین کے قافلے میں ہوا۔ بم ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ادھر مختلف شہروں سے زائرین قافلوں کی شکل میں کربلا پہنچنا شروع ہو گئے جمعے کو چہلم امام حسین کے موقع پر لاکھوں افراد کی کربلا آمد متوقع ہے جس کے باعث کربلا اور اس کے اطراف کے علاقوں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے پولیس کی اضافی چیک پوسٹیں قائم ہیں اور فوج بھی تعینات کی گئی ہے

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.