Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

کسی کو حکومتی عمل داری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ رحمان ملک

February 3rd, 2010 by awais · No Comments;  

فیصل آباد‘ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حالات بگاڑنے والے عناصر کا سراغ لگالیا گیا ہے۔فیصل آباد میں اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ حالات بگاڑنے والے عناصر کا سراغ لگالیاگیا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ کسی کو حکومتی عمل داری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ملک میں حالات بہتر ہوئے ہیں لیکن دشمنوں نے کراچی میں گڑ بڑ شروع کررکھی ہے اورا س میں فاٹا کے ناکام عناصر ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے رینجرز کی مددطلب کرلی گئی ہے

۔۔اپ ڈیٹ۔۔
٭۔ ۔ ۔ ایف آئی اے نے وزیر داخلہ رحمن ملک کے خلاف الزامات واپس لے لئے‘ اختیارات کے ناجائز استعمال کیس میں بری
٭۔ ۔ ۔ کراچی کے حالات پر جلد قابو پانے کیلئے ضرورت پڑی تو فوج کی مدد لیں گے: رحمن ملک
فیصل آباد ‘ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کو اختیارات کا ناجائز استعمال کر نے کے کیس میں فیصل آباد کی سنٹرل کورٹ نے بری کردیا ہے۔ ایف آئی اے نے الزامات واپس لے لئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک گزشتہ روز فیصل آباد کی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت شروع ہوئی تو ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر رہتے ہوئے رحمن ملک پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی کوئی شہادت نہیں ملی۔ اس لئے ایف آئی اے رحمن ملک پر لگائے گئے اختیارات کے ناجائز استعمال کے تمام الزامات واپس لیتا ہے۔ عدالت نے الزامات واپس لے لئے جانے کے بعد رحمن مل کو مذکورہ مقدمہ میں بری کردیا۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ ان کے خلاف مقدمات انتقامی کارروائی کے طور پر بنائے گئے ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ وہ دیگر مقدمات میں بھی قوم کے سامنے سرخرو ہونگے۔ کراچی کے حالات سے متعلق سوال کے جواب میں رحمن ملک نے کہا کہ فی الحال وہاں پولیس اور رینجر امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد حالات پر قابو پالیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ فوج پاکستان کی ہے۔ ضرورت پڑی تو اس سے بھی مدد لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر اور وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی جا رہے ہیں تاکہ کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے حکمت عملی وضح کی جاسکے۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.