Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے امریکی جیوری کا فیصلہ افسوسناک ہے ‘ ترجمان دفتر خارجہ عبد الباسط

February 4th, 2010 by awais · No Comments;  

پاکستان افغانستان میں استحکام کے لیے مفاہمتی عمل کے حوالے سے کردار ادا کرے گا۔
حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کشمیری عوام کی جدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے
ترجمان دفتر خارجہ عبد الباسط کی ہفتہ وار بریفنگ

اسلام آباد ‘ پاکستان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے امریکی جیوری کا فیصلہ افسوسناک ہے ۔ پاکستان افغانستان میں استحکام کے لیے مفاہمتی عمل کے حوالے سے کردار ادا کرے گا۔ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کشمیری عوام کی جدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کو عدم استحکام شکار کرنے کی بھارتی کوششوں پر شدید تحفظات ہیں ان خیالات کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ عبد الباسط نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کیا ۔ ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے امریکی جیوری کا فیصلہ افسوسناک ہے ۔ پاکستان کی قیادت نے امریکی انتظامیہ کے سامنے تمام ہر سطح پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے مسئلے کو اٹھایا ہے جبکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ہر قسم کی قانونی امداد مہیا کی ہے ۔ اب بھی جیوری کے فیصلے کے بعد حکومت پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ کے خاندان سے رابطہ کیا ہے تاکہ آئندہ کی حکمت عملی طے کی جا سکے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ پاکستان لندن کانفرنس کے بعد افغانستان میں مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ہر قسم کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے ۔ یہ مفاہمتی عمل افغان حکومت کو ہی آگے بڑھانا چاہیے ۔ پاکستان سے جو بھی تعاون مانگا جائے گا وہ فراہم کریں گے ۔ لند ن کانفرنس میں پوری دنیا سے محسوس کیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان خود ارادیت کے حصول کے لیے کشمیری عوام کی تحریک کی حمایت جاری رکھے گا۔ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت چاہتے ہیں ۔ بین الاقوامی برادری کشمیریوں کو انکا حق دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کا عمل ہی تصفیہ طلب مسائل کے حل کا ذریعہ ہے۔ پاکستان جامع مذاکرات کے عمل کی بحالی چاہتا ہے ۔ اس حوالے سے کچھ پیشرفت بھی ہوئی ہے تاہم اس پر ابھی بات نہیں کی جا سکتی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان میں مفاہمتی عمل کے حوالے سے کس طرح کوئی کردار ادا کر سکتا ہے جبکہ پاکستان کو بھارت کی افغانستان میں موجودگی پر شدید تحفظات ہیں کیونکہ وہ افغان سرزمین سے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر نے کے لیے کام کر رہاہے ۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرزمین پر امریکی فوجی دہشت گردی کے خلاف پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے موجود ہیں انہوںنے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی مسئلہ سنجیدہ ہے ۔ پاکستان سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد چاہتا ہے۔ایک سوال پر عبد الباسط نے کہا کہ امریکی ائرپورٹس پر پاکستانی شہریوں کی اسکریننگ پر امریکی عہدیداران سے ہر سطح پر بات کی گئی ہے امید ہے کہ امریکا اس امتیازی قانون پر نظر ثانی کرے گا ۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.