راہول گاندھی اور انتہا پسند ہندو جماعت شیوسینا کی طرف سے ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مزید شدت
ممبئی ‘ بھارت کے کانگریسی رہنما راہول گاندھی اور انتہا پسند ہندو جماعت شیوسینا کی طرف سے ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مزید شدت آ گئی ہے اور راہول گاندھی کے اس بیان پر کہ بھارت تمام بھارتی شہریوں کا ہے شیوسینا کے رہنما بال ٹھاکرے نے کہا ہے کہ بھارت بھارتی شہریوں کا ہو سکتا ہے ’’اطالوی ماں‘‘ کا نہیں۔ شیوسینا کے اخبار’’ سامنا ‘‘میں شائع ہونے والے بیان میں انہوں نے راہول گاندھی کو پرنس آف کانگریس کا خطاب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت شدید مایوسی کی کیفیت میں مبتلا ہیں اور اس کے با عث انہوں نے مراٹھی لوگوں اور مہاراشٹرریاست دونوں کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی کوئی دھرم شالہ نہیں کہ بھارت بھر سے جو چاہے یہاں آئے اور اسے استعمال کر کے واپس چلا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 1920 کے عشرے میں سان بکنا تحریک کے دوران مہاراشٹر کے 105 افراد نے اس لئے اپنی جانوں کی قربانی نہیں دی تھی کہ ممبئی پورے بھارت کیلئے دھرم شالہ (گیسٹ ہاؤس) بن جائے۔
اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں





0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
You must log in to post a comment.