Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

سری لنکن ٹی 20/ِکرکٹ سیریز ۔ کینیڈا نے آئرلینڈ کو 4 رنز سے ہرا دیا

February 4th, 2010 by awais · No Comments;  

کولمبو۔ سری لنکا ایسوسی ایشن ایٹ ٹی20 کرکٹ سیریز میں کینیڈا نے آئر لینڈ کی ٹیم کو 4 رنز سے شکست دیدی۔ ہیرل پیٹل کو شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کولبمو گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ ہیرل پیٹل88 رضوان چیمہ 34 اور اشیش بیگی 42 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ آئر لینڈ کی طرف سے آندر بوتھا کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں آئر لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا سکی۔ نیل اوبرائن 50 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ کینیڈا کی جانب سے عمر بھٹی نے 3 کھلاڑیوں کو پوالین کی راہ دکھائی

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.