ہملٹن‘ہملٹن میں کھیلے جانے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دس وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں کھیلے جانے والے واحد ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان ٹیم بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی بلے باز کوئی بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور بنگلہ دیشی ٹیم اٹھارہویں اوور کی تیسری گیند پر اٹھہتر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ اٹھارہ کے سکور پر گری جب اوپنر نعیم اسلام ٹفی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ دوسری وکٹ سینتیس کے سکور پر آفتاب احمد کی گری جو ویٹوری کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد مجموعی سکور میں صرف پانچ رن کے اضافے کے بعد بنگلہ دیش کے مزید تین بیٹسمین آؤٹ ہوگئے۔ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان رقیب الحسن صفر کے سکور پر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے کامیاب بالر ویٹوری رہے جنھوں نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ اس کے علاوہ ٹفی، اورم اور میکلم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔بنگلہ دیش کے اٹھہتر رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے بلے باز میکلیم اور انگرام نے اننگز کا آغاز کیا۔ میکلیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ستائیس گیندوں پر دو چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے چھپن رنز بنائے۔ انگرام نے تئیس گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے بیس رنز بنائے۔نیوزی لینڈ نے نویں اوور میں ٹارگٹ حاصل کرتے ہوئے اناسی رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کے کپتان ڈینیئل ویٹوری مین آف دے میچ اعزاز کے حق دار ٹھہرے
اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں





0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
You must log in to post a comment.